نوبل انعام کی کہانی خلاصہ، سوالات و جوابات

0

سوال نمبر 1: اس سبق کا خلاصہ اپنے الفاظ میں تحریر کیجئے۔

” نوبل انعام کی کہانی “ کے بانی الفرڈ نوبل ہیں۔ الفرڈ سویڈن میں پیدا ہوئے لیکن اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ روس میں گزارا۔ ڈائنامائٹ الفریڈ نوبل نے ایجاد کیا اس کے علاوہ متعدد دوسرے ایجادات کا سہرا بھی انہیں کے سر جاتا ہے۔ نوبل پرائز ہر سال امن، ادب، فزکس، کیمسٹری، ادویات اور اقتصادیات میں نمایاں کارنامے پر دیا جاتا ہے۔ جو لوگ ادب میں کوئی بہت ہی اہم کتاب لکھتے ہیں یا دنیا میں امن و امان قائم کرنے کے سلسلے میں کوئی بڑی خدمت انجام دیتے ہیں وہ نوبل انعام کے مستحق قرار پاتے ہیں۔

اس انعام کی رقم لگ بھگ پندرہ لاکھ روپے ہوتی ہے۔ ہندوستان کے کچھ افراد نے اس انعام کو حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کا پہلا شخص جس کو نوبل انعام سے نوازا گیا وہ رابندر ناتھ ٹیگور تھے۔ ان کو یہ انعام 1913ء میں ان کی کتاب “گیتانجلی “پہ ملا۔ اور سائنس میں یہ انعام سی-وی- رمن کو فزکس میں ملا تھا۔ اس کے علاوہ 1997ء میں اقتصادیات کے شعبے سے ہندوستان کے امرتا سین کو نوبل انعام دیا گیا۔

الفریڈ نوبل کے والد ایک تاجر تھے اور وہ بہت پڑھے لکھے اور ذہین تھے مگر تجارت کا کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی رہی سہی پونجی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ آلفرد نوبل نو برس کے تھے کہ ان کے والد نے اپنے وطن کو چھوڑ دیا اور وہ سینٹ پیٹر برگ چلے گئے۔ یہ شہر اس زمانے میں روس کا دارالسلطنت تھا۔ کچھ عرصہ انہوں نے یہیں سے تعلیم حاصل کی۔ جب گھر کے مالی حالات اچھے ہوئے تو باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر گئے اور کئی زبانیں سیکھیں۔ اب وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے والد کے ساتھ سائنس کے تجربات کرنے میں گزارنے لگے تھے۔ 29 سال کی عمر میں جب وہ انجینئری اور کمسٹری میں ماہر ہو گئے تو انہوں نے” نائٹروگلیسرین “دریافت کی اور اس کی ملاوٹ سے ڈائنامائٹ ایجاد کیا۔
الفرڈ نوبل بہت محنتی تھے۔ وہ دن رات کام میں لگے رہتے تھے۔ انہوں نے اپنی محنت سے بہت دولت حاصل کی تھی۔ وہ بہت ہی فراخ دل تھے انہوں نے اپنے ملازموں اور مزدوروں کے رہنے کے لیے اچھے اور ہوادار مکان بنوائے تھے۔ الفرڈ جنگ سے نفرت کرتے تھے انہوں نے ڈائنامائٹ کی ایجادات اس لیے نہیں کی تھی کہ اس سے جنگ کی جائے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پتھر مہیا کیا جائے اور کانوں سے دھات برآمد کی جائے۔ ان کی دلی خواہش تھی کہ دنیا کی تمام قومیں آپس میں امن و صلح کے ساتھ رہیں۔ اس لیے ہر سال امن انعام دیا جاتا ہے۔ الفرڈ نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کی آمدنی سے ہر سال انعامات دیے جائیں لہذا ان کی وصیت کے مطابق ساری دنیا کے بڑے سائنسدان، ادیب ، ماہرین اقتصادیات و امن کے لیے کام کرنے والے کو اس انعام سے نوازا جاتا ہے۔

سوال نمبر 2: مندرجہ ذیل شعبوں میں نوبل انعامات جن لوگوں کو ملے، ان کے نام سامنے لکھیں۔

سی وی رمن نباتات اور فیزکس
رابندر ناتھ ٹیگور ادب
ہرگوبند گھورانہ ادویات
امرتاسین اقتصادیات

سوال نمبر 3: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ کے ساتھ پُر کیجئے۔

  • نوبل پرائز ادب امن فیزکس کیمسٹری (ادویات) میں دیا جاتا ہے۔
  • نوبل پرائز (١٩٣١) میں شروع ہوا۔
  • الفرڈ نوبل نے (ڈائنامائٹ) ایجاد کیا۔
  • الفرڈ نوبل اپنے منافع میں مزدوروں اور کارکنوں کو بھی(شریک) کرتا تھا۔
  • الفڑ نوبل جنگ سے (نفرت) کرتا تھا۔
  • نوبل پرائز دنیا کے سب سے بڑے ( اعزاز) ہیں۔

سوال نمبر 4: تلاش کیجئے۔

جو الفاظ کسی کی اچھائی یا برائی ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں صفت کہتے ہیں۔ اس سبق میں 15 ایسے الفاظ ڈھونڈیے، جو صفت کی تعریف میں آتے ہوں۔

ذہین ،نیک، فراخ دل، تاجر، خطرناک، ماہر، اچھا، ہوا دار، محنتی، غریب، معزز۔

سوال نمبر 5: پڑھیے اور جملوں میں استعمال کیجئے۔

الفاظ جملے
ادویات میرے بڑے بھائی ادویات میں ملازم ہیں۔
اقتصادی ہمیں غریب لوگوں کی اقتصادی مدد کرنی چاہیے۔
تحقیقی ہر کام کرنے سے پہلے تحقیقی جائزہ لینا چاہیے۔
حفاظت ہمیں پیڑ پودوں کی حفاظت کرنی چاہیئے۔
فصاحت زید نے جو کہانی لکھی اس میں فصاحت بہت زیادہ ہے۔
ماحولیات ہمیں اپنے ارد گرد ماحولیاتی فضا کو آلودگی سے پاک رکھنا چاہیے۔
نباتات دیہی علاقوں میں میں نباتات کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
کلیات علامہ اقبال کی کلیات کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔
حادثات آج کل نوجوان تیز رفتاری میں گاڑی چلاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات بہت پیش آتے ہیں۔
واقعات حضرت محمد ﷺ کے زمانے کے بہت سارے واقعات میں نے سنے ہیں۔
اخبارات ہمیں اخبارات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
انعام حامد جب کلاس میں فسٹ آیا تو استاد نے اس کو انعام سے نوازا۔

اس کہانی کے سوالوں کے جوابات :

سوال: یہ کیسے معلوم ہوا کہ……….. (ج) الفرڈ نوبل لالچی نہ تھا؟

جواب: الفرڈ نوبل لالچی نہ تھا کیونکہ اس نے اپنی ساری دولت نیک کاموں کے لئے وقف کر دی۔

سوال: یہ کیسے معلوم ہوا کہ……….. (ب) الفرڈ نوبل اپنے کارکنوں اور مزدوروں کا خیال رکھتا تھا؟

جواب: انہوں نے اپنے ملزموں اور مزدوروں کے رہنے کے لئے اچھے ہوادار مکان بنوائے اور اپنے منافع میں کام کرنے والوں کو بھی شرکت دی۔

سوال: یہ کیسے معلوم ہوا کہ……….. الف- الفرڈ نوبل جنگ سے نفرت کرتا تھا۔

جواب: ایلفرڈ نوبل جنگ سے نفرت کرتے تھے۔ ان کی دلی خواہش تھی کہ دنیا کی تمام قومیں آپس میں امن وصلح کے ساتھ رہیں۔ اسی لیے ہر سال امن انعام اس شخص کو دیا جاتا ہے جو دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کوئی غیر معمولی کام انجام دے۔

سوال: الفرڈ نوبل کہاں کا رہنے والا تھا؟

جواب: ایلفرڈ نوبل سویڈن کے رہنے والے تھے۔

سوال: الفرڈ نوبل نے کون سا ایسا کام کیا جس سے اس نے غیر معمولی دولت حاصل کی؟

جواب: الفرڈ نوبل نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا۔ وہ دن رات تجربات میں لگے رہتے تھے اس طرح انہوں نے غیر معمولی دولت حاصل کی۔

سوال: نوبل انعامات پہلے کن کن موضوعات پر دیے جاتے تھے؟

جواب: نوبل انعامات ہرسال امن، ادب فیزکس اور اقتصادیات کے میدان میں نمایاں کارناموں پر دیے جاتےتھے۔

سوال: ہندوستان میں ادب کا نوبل انعام کسے ملا؟

جواب: ہندوستان میں رابندناتھ ٹیگور کو ادب کا نوبل انعام 1913 میں گیتا نجلی پر ملا۔

سوال: نوبل پرائز کس کے نام پر دیا جاتا ہے؟

جواب: نوبل پرائز ڈاکٹر ایلفرڈ نوبل کے نام پر دیا جاتاہے۔