Advertisement
خط کتابت (خط و کتابت غلط ہے ) معرکہ آراء (معرکتہ الآراء صحیح نہیں) وتیرہ(وطیرہ غلط ہے ) روداد(روئیداد غلط ہے ) خاصا مشکل (کافی مشکل ، غلط ہے ) چاق چوبند(چاق و چوبند غلط ہے ) بلند بانگ (بلند وبانگ ، صحیح نہیں ) خوردنوش( خوردونوش غلط ہے ) بے نیل مرام (بے نیل و مرام ، غلط ہے ) ان شاء اللہ (انشاء اللہ ، صحیح نہیں ، یہ ایک شاعر کا نام تھا اور انشاء مضمون نویسی کو کہتے ہیں ) استفادہ کرنا (استفادہ حاصل کرنا غلط ہے ) دوران کے ساتھ ” میں ” بھی لکھنا چاہے ـ درمیان کے ساتھ ” میں ” نہیں ـ تابعدار نہیں صرف تابع ـ بمعہ ، غلط ہے صرف ” مع ” (مع اہل و عیال ) ”ذریعے ” فصیح ہے قسم کھانا ، حلف اٹھانا ، صحیح ہے ـ (قسم اٹھانا غلط ہے ) درستی (درستگی غلط ہے ) ناراضی (ناراضگی ، غلطی ہے ) علانیہ (اعلانیہ ، صحیح نہیں ) قرآت (قرات لکھنا ٹھیک نہیں ) دھوکا( دھوکہ نہیں ) ٹھکانا (ٹھکانہ نہیں ) دکان ( دوکان نہیں ، دوکان تو انسانی اعضاء میں سے ہیں ) اور دکان دار(دکاندار نہیں ) اذان (آذان ، نہیں ) ائمہ (آئمہ نہیں ) عجز و انکسارِ(عجز و انکساری نہیں ، ہاں عاجزی اور انکسار ٹھیک ہے ) غیظ وغضب (غیض وغضب نہیں)

Advertisement
Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement