اردو کی کچھ غلط اصلاحات

مثلا :: ” اہل حدیث” صحیح ہے ، ” اہلحدیث ” صحیح نہیں اسی طرح ” اہل حدیث ” میں جمع بھی ہے ـ ” اہل حدیثوں ” اہل سنتوں وغیرہ لکھنا اور بولنا صحیح نہیں۔ ایسے ہی ” کے لیے ” الگ الگ لکھیں (کیلئے ، غلط ہے ) اھلِ لاہور (اھلیانِ لاہور ، صحیح نہیں ) بد (برا) ، بدتر (بہت برا) ، بدترین ( بہت ہی برا) بہہ (اچھا ) ، بہتر(بہت اچھا ) ، بہترین (بہت ہی اچھا) جب ”ترین ” لگ جائے تو ساتھ ” سب سے ” لگانا عبث ہے دیہہ(واحد) ، دیہات (جمع)(دیہاتوں ، صحیح نہیں ) نہیں کے بعد ” ہیں ” لکھنا بولنا زائد ہے ـ خوب ، کا معنی اچھا ہے ، خوب تر(بہت اچھا) ، خوب ترین (بہت ہی اچھا) ،خوب صورت ، خوب سیرت وغیرہ (خوب صورت مزرا ، خوب صورت تقریر وغیرہ صحیح نہیں ـ