اردو کے چند مذکر الفاظ

اوقات ، کرتوت ، قالین ، جزم ، پستول ، ٹکٹ ، حلیم ، زہر ، عطر ، سگریٹ ، کمپوزنگ ، پیش ، لالچ ، بریک ، رنگ ، نب ، تار ، دہی ، جھاگ ، ٹی وی ، ٹیب ، فوٹو ، پت ، میل ، چرس ، تھوک ، فرج ، عوام(عامی کی جمع ہے ، سارے عوام بولا جائے گا ) مزاج ، ہوش ، عیش ، جہنم ، دوزخ ، مرض ، قبض ، کلام ، انتظار ، گوند ، ماضی ، انجیر ، لغت ، اخبار ، درد ، پٹ سن ، مرہم ، روڈ ـ
  • ()) تمام دنوں کے نام مذکر ہیں۔ (صرف جمعرات مؤنث ہے )
  • (()) تمام مہینوں کے نام مذکر ہیں۔
  • (()) تمام دریاؤں کے نام مذکر ہیں۔ (صرف گنگا اور جمنا مؤنث ہیں )
  • (())تمام دھاتوں کے نام مذکر ہیں۔ (قلعی اور چاندی مؤنث ہے )
  • (())تمام شہروں کے نام مذکر ہیں۔ (دہلی کو دلی لکھیں تو مؤنث ہے)