ایسے الفاظ جو مذکر اور مؤنث دونوں طرح سے بولے جا سکتے ہیں۔

گیند(لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث) شرائط (لکھنؤ ، مذکر اور دہلی میں مؤنث) سانس (مؤنث ، اہل دہلی مذکر بھی بولتے ہیں ) فِکر(مؤنث ، لکھنو میں مذکر بھی مستعمل ہے ، بعض کے نزدیک خیال کے معنیٰ میں مذکر ، پریشانی کے معنیٰ میں مونث ) بؑلبؑل (مذکر و مؤنث دونو طرح ) موتیا(دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو، مذکر) وجوہ (لکھنو، مذکر ـــ دہلی ، مؤنث) ہراس (لکھنو ، مذکر ــ دہلی ، مؤنث) تراکیب (مؤنث ، لکھنو میں مذکر) قمیص (مؤنث ، بعض نے مذکر باندھا ہے ) جلق (مؤنث ، دہلی میں مذکر) نشوونما(دونوں طرح ) کلمات ( دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر) بٹیر(دہلی ، مذکر ـ لکھنؤ ، مؤنث) گزند (دونوں طرح ) نِقاب (دونوں طرح ) طرز(دونوں طرح ، ترجیح مذکر کو ) مالا ( دہلی میں مؤنث ، لکھنو میں مذکر) متاع (دونوں طرح) اِملا (مذکر ، بعض نے مؤنث باندھا ) کِلک (دونوں طرح) جِہات ( لکھنو میں مذکر ، دہلی میں مؤنث) نفل (مؤنث ، دہلی میں مذکر ، لکھنو میں جمع نفلیں ) پریٹ (دہلی ، مذکر ـــ لکھنو میں مؤنث) حکایات ( دہلی ، مؤنث ـــ لکھنو ، مذکر) مَخمل (ترجیح مذکر کو ، بعض نے مؤنث بھی باندھا ہے ) مَحک (دونوں طرح ، ترجیح مؤنث کو ) قؑلقؑل (دونوں طرح ) قلم (لکھنے کا آلہ ، مذکر ، پہلے مؤنث بھی کہتے تھے ) قیود(مذکر ، دہلی میں مؤنث ) حدود ( لکھنو ، مذکر ـــــ دہلی ، مؤنث)