علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں

قومی شاعر: علامہ اقبال پر مضمون

اقبال کا مطلب ہے “خوش نصیبی،،خوشحالی،،طاقت وغیرہ”….
پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال ہیں۔۔۔آپ شاعر مشرق بھی ہیں۔

آپ کی ولادت 9 نومبر 1877 ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔۔۔آپ ایک مشہور سیاست دان تھے۔اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے۔بحیثیت سیاست دان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان ہے جو انہوں نے 1930 ء میں آلہ باد میں پیش کیا یہی نظریہ پاکستان کی بنیاد بنا۔

آپ کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا جو کہ ایک ٹیلر تھے آن کی وفات 1930 میں ہوئی اور والدہ کا نام امام بی بی تھا جو کہ بہت رحمدل تھیں ان کی وفات 9 نومبر 1914 ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔

علامہ اقبال کی تین بیویاں تھیں:::
(1) کریم بی بی (2) سردار بیگم (3) مختار بیگم۔
ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے:::
(1) معراج بیگم یہ بیٹی 19 سال کی عمر میں فوت ہو گئی تھی۔(2) آفتاب اقبال (3) جاوید اقبال۔
ایک بھائی تھے:::
شیخ عطاء محمد
آپ کی چار بہنیں تھیں:::
(1) طالع بی بی (2) کریم بی بی (3) فاطمہ بی بی (4) زینب بی بی۔آپ کے آباؤاجداد نے اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں اسلام قبول کیا۔

علامہ اقبال کی کافی تصانیف ہیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں :::
ضرب کلیم ،،بانگ درا(علامہ اقبال نے اپنی امی کی وفات پہ جو مرثیہ لکھا تھا وہ اسی کتاب میں شامل ہے) بال جبریل ،،تاریخ تصوف،،ارمغان حجاز،،شکوہ جواب شکوہ،،مطالعہ بیدل وغیرہ۔

آپ کی وفات 21 اپریل 1938 ء کو 61 سال کی عمر میں ہوئی۔آپ کا مقبرہ لاہور میں بادشاہی مسجد کے پاس اور شاہی قلعے کے سامنے ہے۔یہ مزار آپ کی وفات کے 12 سال بعد بنا اور اس کی تکمیل چار سال کے عرصے میں ہوئی۔

تحریر محمد صائم عطاری