اردو املا ابتدا میں خاصا مختلف تھا۔ وقت کے ساتھ زبان دُھلتی گئی اور الفاظ موجودہ شکل میں ڈھلتے اور فصیح ہوتے گئے، قدیم شعرا کا کلام پڑھتے وقت اگر الفاظ کی قدیم اور موجودہ حالت سامنے رہے تو تشریح میں بہت آسانی ہو سکتی ہے۔ اسی غرض سے ذیل میں قدیم شاعری میں بکثرت استعمال ہونے والے بعض الفاظ کی قدیم اور جدید شکلیں بیان کر دی گئی ہیں:

قدیم شکل جدید شکل
سوںسے
سیںسے
کوںکو
یوہیہ
مجھ دلمیرا دل
ہمن کوہم کو
  • اور جمع بنانے کے لیے اسم کے آخر میں اں کا اضافہ
  • جیسے زلف سے زلفاں۔

اگر یہ فرق سامنے رہے تو اشعار کے معانی سمجھنا خاصا آسان ہو سکتا ہے۔