مستزاد کی تعریف و مفہوم

مستزاد کا مطلب ہے زیادہ کرنا یا اضافہ کرنا .مستزاد و نظم ہوتی ہے جس کے ہر مصرعے کے بعد ایک خاص وزن کا ٹکڑا مزید ہو .اس کی دو قسمیں ہیں مستزاد عارض اور مستزاد لازم ۔مستزاد عارض وہ ہے کہ جو ٹکڑا زیادہ کیا جاۓ اس کا مضمون شعر کا جزو نہ ہو . مستزاد لازم وہ ہے کہ جو ٹکڑا زیادہ کیا جاۓ اس کا مضمون شعر کے مضمون سے پیوست ہو .مستزاد کی مثال یہ ہے .

میں ہوں عاشق .مجھے غم کھانے سے انکار نہیں
کہ ہے غم میری غذا
تو ہے معشوق ۔تجھے غم سے سروکار نہیں
کھاۓ غم تیری بلا .

Mock Test Urdu Net Paper

مستزاد کی تعریف و مفہوم 1
Close