کھیلوں کی افادیت

زندگی ہمیشہ کھیلو سے جڑی رہی ہے۔ کھیلوں سے ہمیں بھرپور تفریح ملتی ہے، کھیل دل کے ساتھ ہمارے جسم کے لیے بھی معاون ہوتے ہیں۔ کھیلوں سے جسم کی اچھی ورزش ہوتی ہے، جسمانی طاقت کی بھی نشوونما ہوتی ہے۔ کھیلوں سے ہم میں نظم و ضبط باہمی امداد بہادری اور چوکنا رہنے کی خصوصیات بڑھتی ہیں۔ جو لوگ کھیل کود اور ورزش میں دلچسپی نہیں لیتے ان کا جسم کبھی صحت مند اور سڈول نہیں بن پاتا۔ طرح طرح کی بیماریاں ان کے جسم کو اپنا گھر بنا لیتی ہیں۔ انہیں اپنی زندگی ایک بوجھ کی طرح لگنے لگتی ہے۔

جس اسکول میں کھیل کے میدان اور سامان کی سہولت ہوتی ہے وہ اسکول دوسرے اسکولوں سے زیادہ اہمیت رکھتاہے۔ کھیلوں میں ڈوب کر طلبہ کچھ دیر کے لیے کتابی علم کے بوجھ سے نجات پا لیتےہیں۔ کھیلوں سے انکی جسمانی نشوونما ہوتی ہے- اور اس کے ساتھ ہی ساتھ دل بھی خوش رہتا ہے-۔

آج کے دور میں کھیلوں کی اہمیت ہے۔ آج کچھ کھیل تو پیشہ وارانہ اہمیت حاصل کر چکے ہیں۔ کرکٹ، ٹینس، فٹ بال، بین الاقوامی مقابلے ہیں، ان میں کامیاب کھلاڑیوں کو اچھی خاصی دولت ملتی ہے۔ ان کھیلوں سے امداد اور ہمدردی کا جزبہ بڑھتا ہے۔ سچ مچ کھیل ہماری زندگی کے لیے باعث رحمت ہے۔