Skip to content
- بہت ڈرتا ہوں میں تم سے کرو نا
- خدارا میرے پیچھے مت پڑو نا
- ہماری جان لے کر کیا ملے گا
- کرونا یار ایسا مت کرو نا
کرونا کا جواب
- اگر اتنا ہی تم ڈرتے ہو بھیا
- خدا کی یاد اب زیادہ کرو نا
- چلو چھوڑو گناہ اگر ڈر رہے ہو
- خدا سے دل سے تم توبہ کرو نا
- اگر تم خوف رکھتے ہو خدا کا
- تو پانچ وقت کی نماز اب پڑھو نا
- تمہارے ہی گناہوں کی سزا ہے
- معافی مانگو سب توبہ کرو نا
- جو دولت جمع تم کرتے ہو
- غریبوں پر کبھی خرچ کرو نا
- عبادت کی تمہیں فرصت نہیں ہے
- مسجد میں بھی جایا کرو نا
- نبی کا قول ہے صدقہ دیا کرو
- یتیموں پر بھی کچھ خرچ کرو نا
- اگر بچنا ہے تم کو وائرس سے
- تو اللہ کے احکام کو پورا کرو نا
Related
You Might Also Like