عبد الحلیم حیاتان

میرا پورا نام عبدالحلیم حیاتان ہے۔ میرا تعلق ملک کے مستقبل کے معاشی حب بننے والے اور چمکتے ہوئے ساحلوں کے حامل شہر گوادر سے ہے۔ میں نے ابتدائی تعلیم آغان پرائمری اسکول گوادر سے حاصل کی۔ انٹر کی تعلیم کو گورنمنٹ انٹر کالج گوادر سے مکمل کیا۔ میں بنیادی طور پر ملازمت پیشہ شخص ہوں۔ میں نے بطور پرائیوٹ امیدوار یونیورسٹی آف بلوچستان سے ایم اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کی ہے۔ مجھے زمانہ طالب علمی کے دوران لکھنے اور پڑھنے کا شوق رہاہے۔ یہ شوق آج بھی جاری ہے۔ میں علاقائی اخبارات سمیت آن لائن اردو جریدہ حال حوال میں مختلف موضوعات پر مبنی مضامین لکھتا رہا ہوں۔ انشاءاللہ اب اردو نوٹس کے پلیٹ فارم پر بھی میری تحاریر پڑھی جا سکیں گی۔