ارویٰ شاکر

ارویٰ شاکر

میرا نام ارویٰ شاکر ہے۔ میں ایک ایسے شہر سے تعلق رکھتی ہوں جہاں اردو بولنے والوں کی بہت اچھی تاریخ ہے۔ لہذا میں بھی بنیادی طور سے اردو زبان سے واقف ہوں۔میری تعلیم و تربیت بھوپال میں ہوئی اور ابتدائی تعلیم کے بعد میں نے برکت اللہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

شادی سے پہلے اپنے آبائی شہر میں 21 سال گزارے۔ بعد میں گھر گھراستی اور جز وقتی ملازمت میں مصروف ہو گئی۔ بروقت میں ایمرالڈ ہائٹس انٹرنیشنل اسکول اندور میں سوشل سائنس فیکلٹی کی حیثیت سے کام کررہی ہوں۔ کچھ عرصے کے بعد میں نے اپنی تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا اور ہسٹری میں MA کیا اور پھر ایم اے ایجوکیشن کیا۔

اردو کے لیے میرے شوق اور لگن کو جب میرے بچوں نے دیکھا تو انہوں نے مجھے اردو میں ایم اے کرنے کا مشورہ دیا لہذا میں نے ایم اے اردو میں داخلہ لے لیا۔ اس خوبصورت زبان کو سیکھنے کا میرا سفر تب شروع ہوا جب میں نے چھٹی جماعت میں اسے تیسری زبان کے طور پر منتخب کیا تھا۔

میں اس کی مسحور کرنے والی شاعری اور اس کے دلکشی ادب سے بہت متاثر ہوئی اور یوں بھی اس زبان کی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اردو میں ایم اے کرنے کی چاہت میرے اندر پیدا ہوئی۔ میری خواہش ہے کہ تحریری صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے اور نیک اور اعلیٰ مقصد کے لئے اپنی قابلیت کا بہتر استعمال کروں۔