بختاور فضل

بختاور فضل

میرا نام بختاور فضل ہے۔ تین بہنوں اور چار بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں۔ ابتدائی جماعت سے دسویں جماعت تک کی تعلیم تعمیر ِمِلت ہائی اسکول رحیم یار خان سے حاصل کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رحیم یار خان سے FA کیا۔ بعض وجوہات کی بنا پر تعلیمی سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔ سات سال بعد اب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ہی بی اے کیا اور اب خواجہ فرید کالج رحیم یار خان میں ایم اے اردو سال اول کی طالبہ ہوں۔ ادب کی دنیا میں طفلِ مکتب ہوں۔ میں اُن خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ہوں جنہیں نہایت معتبر استادِ محترم غلام شہباز نئیر صاحب جیسے استاد ملے۔ کوشش کروں گی کہ اُن کی صحبت سے مُستفید ہو سکوں۔