محمد اعجاز

میرا نام محمد اعجاز ہے۔میرا تعلق جنوبی پنجاب(پاکستان)کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے نواحی گاؤں چک چوپا سے ہے۔میرا بچپن تنگدستی میں گزرا۔ باوجود اس کے میں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا کیونکے میں سمجھتا ہوں مہزب معاشرت میں تعلیم و تربیت کے بنا انسان اپنے آپ کو بے بس سمجھتا ہے۔ ابتدائی تعلیم میں نے “نان فارمل ایجوکیشن اسکول چک چوپا”سے حاصل کی جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان “گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک چوپا “سے پاس کیا۔ یہ وہ دور تھا جس میں مجھے تعلیم کی اہمیت کا احساس ہونے لگا مگر میرے لیے یہ معاملہ اتنا ہی حساس بھی تھا والدین زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تھے لحاظہ اپنے والدین اور دوستوں کے مشورے سے معاشی بوجھ کے پیش نظر شہر میں میٹرک کا داخلہ لینے کی بجائے میں نے گاؤں کے ایک ٹیچر کے پاس پرائیویٹ تیاری کی جن کی شفقت کی بدولت میں نے میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا۔

اب پڑھنے کا شوق مزید پختہ ہوتا چلا گیا چناچہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں داخلہ لیا اور بی- ایے تک وہاں سے تعلیم حاصل کی اور اس دوران میں نے کالج لائف سے بہت کچھ سیکھا اور اپنے ایک ممتاز اردو ٹیچر”پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار نیازی “صاحب سے متاثر ہوکر اپنے رجحان کی ڈور کا رخ ادب کی طرف کردیا اور پھر السلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سے ایم ایے اردو اقبالیات کیا اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران مختلف تدریسی مراحل نے میرے اندر مزید محنت اور لگن پیدا کی جس کی گنجائش ازل سے ہی مجھے درکار رہی ہے اور رہے گی، لحاظہ اردو ادب کا میں ایک ادنا سا طالبعلم ہونے کے ناطے میں اردو ادب سے متعلق ہر چیز کو دل کے قریب تصور کرتا ہوں۔ اس کاوش میں میرے تمام دوست احباب اور اساتزہ جنہوں نے میری راہنمائی فرمائی ان کا بے حد شکر گزار ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں۔