صفیہ حسین

  • You must enroll in this course to access course content.
صفیہ حسین

میرا نام صفیہ حسین ہے۔ میری پیدائش۴ نومبر ۱۹۹۸کو آسنسول ریاست ویسٹ بنگال میں ہوئی۔ میرے والد کا نام جاوید حسین اور والدہ کا نام رضوانہ اعظمی ہے۔ میری دو بہنیں ہیں، بڑی بہن کا نام ثناحسین ہے اور چھوٹی بہن کا نام آل شفا حسین ہے۔ میری ابتدائی تعلیم انور الاسلام اسکول میں مکمل ہوئی اور اسی اسکول سے میں نے میٹرک کی تعلیم بھی مکمل کی۔

ہائر سیکنڈری کے لیے میں نے آسنسول رحمانیہ ہایرسیکنڈری اسکول میں داخلہ لیا۔ اس کے بعد میں نے بی۔ اے کی ڈگری بی۔ سی۔ کالج سےحاصل کی ہے اور ماسٹر کی ڈگری کے لئے تری وینی دیوی بہالوٹیاں کالج میں تعلیم جاری ہے۔ جب میں نے کالج میں داخلہ لیا تھا تب سے ہی میں نے لکھنے کی کوشش کی۔ جہاں تک میرے لکھنے کے نظریہ کا سوال ہے تو نئی نسلوں کے لئے، وطن کے بارے، قوم کے بارے اور قوم میں ہونے والی سماجی برائیوں کے لئے میری سوچ اور میری خاص نظر رہتی ہے۔

جب میں نے کتابوں کا مطالعہ شروع کیا تو ان سے مجھے لکھنے کے لئے نیا نظریہ اور سمجھنے کی ایک بہترین قوت ملی۔ میرے آگے بڑھنے اور کبھی نہ ہار مانے اور ہمیشہ کوشش کرتے رہنے کی ہمت اور حوصلہ میری ابو اور امی نے دیا ہے۔ میرے ہر موڑ ہر لمحہ پر اور آنے والی ہر مصیبت میں میری امی نے میرا ساتھ دیا ہے جن کی بدولت مجھے آگے بڑھنے اور آگے پڑھنے میں مدد ملی ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنی تحریروں کے ذریعہ آنے والی ہر طرح کی برایئوں کے خلاف آواز اٹھاؤں۔ میرا خیال ہے کہ انسان تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کردار اور ادب کے ساتھ اپنا ایک بہترین کردار اور ایک بہترین پہچان بنا سکتا ہے۔