Urdu Tahqeeq Notes

تحقیق کی تعریف

زندگی کے مختلف پہلوؤں کا مدلل اور سائنسی انداز میں کیا ہوا مطالعہ تحقیق کہلاتا ہے، جس کے سہارے زندگی کو حسین اور حسین تر بنایا جا سکتا ہے۔

فن پارہ وجود میں آنے کے بعد تنقید اس کی قدر و قیمت کا تعین کرتی ہے۔ یعنی یہ بتاتی ہے کہ اس میں اچھا کیا ہے اور برا کیا ہے، لیکن ان دونوں کے درمیان ایک اور شے بھی ہے جو اس پر غور کرتی ہے کہ فنکار کون ہے؟ کہاں کا رہنے والا ہے؟ کب پیدا ہوا؟ اور یہ فن پارہ کب، کن حالات میں اور کن اسباب کی بناء پر وجود میں آیا، اس کا نام تحقیق ہے اور تحقیق کے معنی سچ کی تلاش کے ہیں۔

فن پارے کے بارے میں چھان بین بھی ضروری ہے مثلاً وہ فن پارہ شعر ہے تو یہ کھوج کرنی پڑتی ہے کہ اس کی پہلی شکل کیا تھی، بعد کو شاعر نے اس میں کیا ردوبدل کی۔ محقق یعنی تحقیق کرنے والا ان سب باتوں کا پتہ لگاتا ہے اور ہر طرح سے اطمینان کر لینے کے بعد اسے ترتیب دے کر پیش کر دیتا ہے، یہ کام تدوین کہلاتا ہے۔

متن یعنی ٹیکسٹ کی ٹھیک سے تحقیق نہ ہو تو تنقید کی بنیاد کھوکھلی رہتی ہے۔ مثلاً میر تقی میر پر ایک تنقیدی مضمون ایسا لکھا گیا جس میں ایک شعر کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ بعد کو تحقیق نے ثابت کردیا کہ یہ شعر میر کا ہی نہیں۔ یہ معلوم ہوتے ہی وہ مضمون بیکار ہوگیا اور تنقید کی عمارت مسمار ہوگئی۔

اردو تحقیق کا بیان