اِندرؔ سرازی

اصلی نام اندر جیت شرما اور قلمی نام اِندرؔ سرازی ہے۔ آپ کی پیدائش 11 دسمبر 1990 کو گاؤں پرشولہ ضلع ڈوڈہ ریاست جموں کشمیر میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہی ہوئی بعد میں B. A کی ڈگری گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد B. Ed اور M. A URDU کی ڈگریاں جموں یونیورسٹی سے حاصل کیں۔
آپ 2014 سے سینٹ میریز کانوینٹ ہائی اسکول سمیلپور، جموں میں با حیثیت مدرس ہیں۔ شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن 2016 سے شاعری کے فنون سیکھے اور تب سے اردو غزل پر دسترس حاصل ہے۔ غزل آپ کی پسندیدہ صنف ہے۔

جس کا ڈر تھا وہی ہوا یارو
وہ فقط ہم سے ہی خفا نکلا
میرا اندازہ ٹھیک تھا بالکل
عشق کا روگ لادوَا نکلا

عشق کا حادثہ نہیں ہوتا
گر تو مجھ سے ملا نہیں ہوتا
کچھ ہوا کا بھی ہاتھ تھا ورنہ
پردہ یوں ہی ہلا نہیں ہوتا
ایک ہی شخص سے دو بار نہیں ہو سکتا
ہو بھی جائے تو وہ پھر پیار نہیں ہو سکتا

غزلیں