زینت جعفری

زینت جعفری

میرا نام زینت جعفری ہے۔ میری پیدائش 27 دسمبر 1998ضلع مظفر گڑھ میں ہوئی۔ میرا موجودہ پتہ وارڈ نمبر 3 محلہ جعفریہ دائرہ دین پناہ ہے۔ میرے والد کا نام ریاض حسین جعفری ہے اور والدہ کا نام فضہ حسین ہے۔ میرے دو بھائی اور چھ بہنیں ہیں۔ ہم بہن بھائی اعلی تعلیم حاصل کر رہےے ہیں۔

مجھے بچپن سے ہی تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا۔ ابو نے تعلیم کے لیے میرا بہت ساتھ دیا۔ میری ابتدائی تعلیم ملت سکول سے مکمل ہوئی تو مڈل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلذ ہائی سکول چلی گئی وہاں میں نے میٹرک کی تعلیم حاصل کی۔ میٹرک کرنے کے بعد جب میں انٹر میڈیٹ میں آئی تو گھر کے حالات بہت ناساز تھے۔ ابو دل کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ کالج میں داخلہ لینا مشکل ہو گیا۔ میں نے ہمت نہیں ہاری، گھر بیٹھ کے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔

تعلیم میں کافی ناکامی کا سامنا بھی ہوا کیونکہ گھر کی پریشانوں کے اثرات میری تعلیم پر مرتب ہوئے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ گرنے کے بعد میں نے اٹھنا سیکھا اور مجھے کامیابی ملی۔ انٹر میڈیٹ کے بعد گریجوشن کی تعلیم حاصل کی۔ میں نے خود سے محنت کی آخر کار امتحانات میں کامیاب ہو گئی۔ آرٹس کی تعلیم کے علاوہ مجھے کمپیوٹر کی تعلیم کا بہت شوق تھا میں نے وکیشنل کالج سے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی اس میں مجھے کافی مہارت حاصل ہوئی۔ اب میں ایم- اے- اردو اور سی- ایس-ایس کر رہی ہوں۔ خوب محنت کر کے سی- ایس- ایس کا امتحان پاس کروں گی انشااللہ۔ بہت بڑی کچھ بن کے دکھاؤں گی اپنے والدین کا ہاتھ بٹاؤں گی اپنے خاندان کا نام روشن کروں گی۔