گائے پر مضمون

گائے ایک پالتو جانور ہے۔اس کی چار ٹانگیں، دو سینگ اور ایک لمبی دم ہوتی ہے۔یہ چارہ دانہ اور گھاس کھاتی ہے۔ یہ کئی رنگوں کی ہوتی ہے اور دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے۔

اس کا دودھ بچوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔کیونکہ یہ جلد ہضم ہو جاتا ہے۔اس کے دودھ سے چائے، مکھن، دھی، گھی، کھویا، برفی اور مٹھائیاں بنتی ہیں۔

اس کی کھال سے جوتے اور گھوڑوں کی کاٹھیاں اور ساز وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ اس کی ہڈیوں سے بٹن، چاکو اور چھریوں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔گائے کے بچھڑے بڑے ہو کر بیل کہلاتے ہیں جن سے کھیتی باڑی کا کام لیا جاتا ہے۔ اس طرح گائے ایک بہت ہی مفید اور کارآمد پالتو جانور ہے۔

Close