بہادر کسان کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی گاٶں میں ایک محنتی کسان اپنی بیوی کے ساتھ ہنسی خوشی رہتا تھا۔ہر روز صبح وہ اور اسکی بیوی اپنے کھیتوں میں جاتے اور دیکھ بھال کرتے۔کھیتوں کی رکھوالی انکی افزائش میں کسی قسم کی کوتاہی نہ آنے دیتی۔
چونکہ انکی کوئی اولاد نہ تھی اسلٸے وہ اپنی اسی چھوٹی سی دنیا میں بہت خوش تھے۔

ایک مرتبہ وہ معمول کی طرح کھیتوں سے وآپس اپنے گھر کی طرف جا رہاتھا کہ اسے کچھ کھسر پھسر کی آواز آئی۔ اس نے کان لگا کر سنا تو پاس گاٶں والے کسان شرفو کی آواز اسکے کانوں میں آئی۔ وہ اسکے متعلق اپنے دوست کو بتا رہا تھا کہ اسکے کھیت میں کچھ دن پہلے کچھ جنگلی بھہیڑیوں کے حملہ کرنے کی وجہ سے اسکے چھوٹے بیٹے کو بہت چوٹ پہنچی اور فصل کو بھی بہت نقصان ہوا اور اب اسے اور اسکے گھر والوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور وہ اس بات سے نہایت پریشان ہے۔ اسکی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ اس مشکل سے کیسے نجات پائے۔

اسکے دوست نے اسے ایک ترکیب بتاٸی۔ اس نے کہا کہ اگرتم کسی طرح اس گاٶں کے کسان کی کچھ مدد لے لو تو ان بھیڑیوں سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔کیونکہ اسکی بہادری کے قصے دور گاٶں تک مشہور ہیں۔مگر اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اس کسان سے کیسے ذکر کرے کیونکہ پچھلے سال قہط سالی کے زمانے میں اس نے کسان کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کسان انکی ساری باتیں سن چکا تھا۔ اب گھر آکر اس نے اپنی بیوی سے سارا ماجرہ بیان کیا۔ اسکی بیوی نے کہا۔

"ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے”

اور خدا بھی ان سے راضی ہوتا ہے اور دوسروں کے کام آنا اچھی بات ہے۔اب اسکے دل میں شرفو کسان کے لٸے نرم گوشہ پیدا ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ شرفو کی مدد کرے گا۔لہذا وہ شرفو کے پاس گیا اور اسکے کھیت پہنچا۔ بڑی بہادری سے اس نے سارے بھیڑیوں کو بھگایا۔ اب شرفو اپنے کٸے پر شرمندہ تھا اس نے معافی مانگی اور بہادر کسان نے بھی اسے معاف کردیا۔

سبق:- بہادر انسان وہی ہے جو دوسروں کی مدد کرے۔

Written By

Sabira Batool

Close