Future Indefinite Tense In Urdu | مستقبل مطلق

Future Indefinite Tense In Urdu

مستقبل مطلق یعنی Future Indefinite Tense آئیندہ آنے والے وقت میں ہونے والے کام کے متعلق بتاتا ہے۔اردو میں اس Tense کی پہچان، جملے کے آخر میں گا، گے،گی وغیرہ ہوتے ہیں۔ مثلاً

  • وہ خط لکھے گا۔ He will write the letter
  • میں پڑھوں گا۔ I will read
  • ہم دوڑیں گے۔ we shall run
  • وہ روئے گی۔ she will weep

اس Tense کو بنانے کے لیے verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ I اور we کے ساتھ ہمیشہ shall کا استعمال کیا جاتا ہے اور باقی He, she, It, you, they کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔

منفی جملوں یعنی Negative Sentences بنانے کے لیے will یا shall کے بعد not کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

سوالیہ جملوں یعنی Interrogative sentences میں Will یا shall کو شروع میں لایا جاتا ہے اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگایا جاتا ہے۔

(Rule: sub+ shall / will+ V1+object)

آئیے اب ان تینوں کی مثالیں دیکھتے ہیں

Simple sentences

  • میں اسکول جاؤں گا۔ I shall go to school
  • حمیدہ ایک گانا گائے گی۔ Hamida will sing a song
  • ہم ایتوار کو کھیلیں گے۔ we shall play on Sunday
  • وہ کل جائے گا۔ He will go tomorrow
  • کل بارش ہوگی۔ It will rain tomorrow

Negative Sentences

  • میں کل اسکول نہیں جاؤں گا۔ I shall not go to school tomorrow
  • ہم کل نہیں کھیلیں گے۔ we shall not play tomorrow
  • کل بارش نہیں ہوگی۔ It will not tomorrow
  • وہ اپنا سبق نہیں پڑھے گا۔ He will not read his lesson
  • حمیدہ اپنا کام نہیں کرے گی۔ Hamida will not do her work

Interrogative sentences

  • کیا میں اسکول جاؤں گا؟۔
  • ? shall I go to school
  • کیا وہ گانا نہیں گائیں گے؟۔
  • ? Will they not sing the song
  • کیا وہ خط نہیں لکھے گا؟۔
  • ? Will he not write the letter
  • کیا میں دوڑوں گا؟۔
  • ? Shall i run
  • کیا میں تمہاری مدد نہیں کرونگا؟۔
  • ? Will i not help you

Close