Huzoor Aa Gaye Hain Naat Lyrics | حضور آگئے ہیں

حضور آگئے ہیں

حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

وہ طیبہ کی گلیاں وہ روزے کی جالی
نگاہیں میری بن گئی ہیں سوالی

نگاہوں کا میری غرور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

کہ جن کے لیے ہیں زمین آسمان بھی
جھکائے سر اور سجی کہکشاں بھی

وہ رنگوں کا لے کر ظہور آگئے ہیں
حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

وہ کیا تھی عنایت وہ کیا دلکشی تھی
جو سب کی عقیدت کی وجہ بنی تھی

وہ حسن و عمل کا شعور آ گئے ہیں
حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

Close