Lab Pe Aati Hai Dua Banke Tamanna Meri Lyrics

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری
زندگی شمّع کی صورت ہو خُدایا میری

دُورِ دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اُجالا ہو جاۓ

ہو میرے دم سے یونہی میرے وطن کی زِینت
جِس طرح پھُولوں سے ہوتی ہے چمن کی زِینت

زِندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مُجھ کو محبّت یا رب

ہو میرا کام غریبوں کی حِمایت کرنا
دردمندوُں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا

مرے اللّہ! ہر بُرائی سے بچانا مُجھ کو
نیک جو راہ ہو اُسی رہ پہ چلانا مجھ کو

 

-علامہ اقبال

Close