محترم جناب ایڈیٹر صاحب روزنامہ” اڑان” جموں

آداب!

آپ کا اخبار کئی روز سے پڑھ رہا ہوں۔ اس اخبار میں اصل صورت حال کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ اخبار عوام کی آواز کو ابھارتا ہے اور حکومت کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔اس لیے یہ اخبارلوگوں میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔اس میں معیاری و ادبی مواد بھی بلا ناغہ چھپتارہتا ہے۔اخبار میں املا کی غلطیاں بھی بہت کم ہوتی ہیں۔سرکاری اشتہارات سے بھی بروقت آگاہی ہوتی ہے۔اس لئے برائے مہربانی میرا نام ایک سال کے لئے روزنامہ” اڑان” جاری کریں۔سال کی رقم بذریعہ بینک ڈرافٹ،جموں کشمیر بینک،نمبر 0098563215 مورخہ8فروری2020ء ارسال خدمت ہے۔خیر اندیش

  • مبارک ملک
  • طالب علم جماعت بارھوی
  • ہائیر سکینڈری اسکول راجوری