اسماعیل میرٹھی کی حیات و کارنامے

0

👈🏿 اسماعیل میرٹھی کا پورا نام شیخ محمد اسماعیل تھا۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی 12 نومبر 1844 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی کا انتقال یکم نومبر 1917 کو ہوا تھا۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی کے والد کا نام پیر بخش تھا۔

👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے عربی فارسی کی ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد روڑکی انجینئرنگ کالج سے ڈپلومہ کیا تھا۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے 16 سال کی عمر میں جولائی 1860ء میں محکمۂ تعلیم کے دفتر میں ملازمت اختیار کی۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے اپنے کریئر کا آغاز کلرک کی ملازمت سے کیا تھا۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے آگرہ کے سنٹرل نارمل اسکول میں بھی ایک استاد کی حیثیت سے کام کیا تھا۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے شاعری 1860ء میں شروع کی تھی جب وہ 16 سال کے تھے۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی کی شاعری کے استاد غالب ہیں۔

👈🏿 اسماعیل میرٹھی کو بچوں کا شاعر کہا جاتا ہے۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے اسکولی بچوں کے لیے درسی کتابیں لکھی تھیں۔
👈🏿 انگریزی نظموں کا اردو میں ترجمہ سب سے پہلے اسماعیل میرٹھی نے کیا تھا۔
👈🏿 سر سید کی طرح اسماعیل میرٹھی کو بھی سب سے زیادہ دلچسپی تعلیم میں تھی۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی کا نام جدید اردو شاعری کی تاریخ میں محمد حسین آزاد اور الطاف حسین حالی کے ساتھ آتا ہے۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے سید غوث علی شاہ قلندر پانی پتی کے دست مبارک پر 1870ء میں بیعت کی تھی۔
👈🏿 اسماعیل میرٹھی نے 88 غزلیں اور 19 قصائد لکھے ہیں۔

اسماعیل میرٹھی کے کارنامے

👈🏿 اسماعیل میرٹھی کی اہم نظمیں:

  • 1:- عجیب چڑیا
  • 2:- مور اور کلنگ
  • 3:- پن چکی
  • 4:- ملمع کی انگوٹھی
  • 5:- اب آرام کرو
  • 6:- بارش کا پہلا قطرہ
  • 7:- دال کی فریاد
  • 8:- صبح کی امید
  • 9:- کچھوا اور خرگوش
  • 10:- اونٹ
  • 11:- ہماری گائے
تحریر طیب عزیز محمودی