اسکول کی انتظامیہ کمیٹی کو فیس معافی کی درخواست

0
بخدمت جناب ڈائریکٹر صاحب مسلم سینئر سیکنڈری اسکول دشہرا میدان، کوٹہ (راج)

بابت: فیس معافی کے لیے

جناب محترم……….!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ میرے والدین کی آمدنی اس قدر نہیں ہے کہ وہ اسکول کی فیس ادا کر سکیں۔ اور نہ وہ اس لائق ہے کہ میری کتابوں کاپیوں قلم اور اسکول کی خاص پوشاک کا خرچ برداشت کر سکیں، لیکن مجھے تعلیم حاصل کرنے کی بڑی خواہش ہے۔ میرے والدین کی مفلسی اور تنگدستی کو دیکھتے ہوے میری فیس معاف فرمائیں، اور میرے لیے دوسری تعلیمی چیزیں بھی مہیا کرائیں۔ مجھ پر آپ کا بہت بڑا احسان ہوگا۔ اور میں تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکوں گا۔
مجھے یقین ہے کہ آپ میری درخواست قبول فرمائیں گے۔
شکریہ
مورخہ: ۹/جون/۲۰۲۱ آپ کا فرماں بردار شاگرد
نام: ابراہیم شاہ
درجہ دہم