Back to: Class 10 Urdu Notes Rajasthan Board
امتحان میں کامیابی پر دوست کو مبارک بادی کا خط
مہاویر جی مورخہ ۲۲/مئی/۲۰۲۱ عزیز دوست یوگیندر! تمہارا خط ملا، پڑھ کر بہت خوشی ہوئی تم دسویں جماعت میں اول درجے ست پاس ہو گئے ہو۔ میں اس موقع پر تمہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہو ں۔ میرا مشورہ ہے کہ تم گیارہویں جماعت کی تعلیم گنگا پور میں حاصل کرو۔ اور یہاں کے مشہور اسکول یونک سینئر سیکنڈری اسکول دسہرا میدان بالاجی مندر کے پاس حاصل کرو۔ خط کا جواب جلد دینا، باقی خدا کا فضل ہے، گھر کے سبھی لوگ خیریت سے ہیں، والدین بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اپنے والدین کو سلام عرض ہے اور دعا کی درخواست ہے۔ خدا حافظ تمہارا دوست محمد طیب خان |