Back to: Urdu Naat Lyrics
اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں اُن کے ٹکڑوں سے اعزاز پاکر ، تاجداروں کی صف میںکھڑا ہوں |
اس کرم کو مگر کیا کہو گے، میں نے مانا میں سب سے برا ہوں جو بروں کو سمیٹے ہوئے ہیں، اُن کے قدموں میں بھی پڑا ہوں |
دیکھنے والو مجھ کو نہ دیکھو، دیکھنا ہے اگر تو یہ دیکھو کس کے دامن سے وابستہ ہوں میں، کون والی ہے ، کس کا گدا ہوں |
یا نبی ! اپنے غم کی کہانی ، کہہ سکوں گا نہ اپنی زبانی بِن کہے ہی میری لاج رکھ لو ، میں سسکتی ہوئی التجا ہوں |
دیکھتا ہوں جب انکی عطائیں، بھول جاتا ہوں اپنی خطائیں سرندامت سے اٹھتا نہیں ہے، جب میں اپنی طرف دیکھتا ہوں |
شافعِ مُذنباں کے کرم نے، لاج رکھ لی میرے کھوٹے پن کی نسبتوں کا کرم ہے کہ خالد ، کھوٹا ہوتے ہوئے بھی کھرا ہوں |