Back to: Urdu Naat Lyrics
اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں جاتی ہے امّتِ نبوی فرش پر کریں |
اِن فتنہ ہائے حشر سے کہہ دو حذر کریں نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں |
بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے ٹکڑوں سے تو یہاں کے پلے رخ کدھر کریں |
سرکار ہم کمینوں کے اَطوار پر نہ جائیں آقا حضور اپنے کرم پر نظر کریں |
ان کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لیے آنکھوں میں آئیں سر پہ رہیں دل میں گھر کریں |
جالوں پہ جال پڑ گئے لِلّٰہ وقت ہے مشکل کشائی آپ کے ناخن اگر کریں |
منزل کڑی ہے شان تبسم کرم کرے تاروں کی چھاؤں نور کے تڑکے سفر کریں |
کلکِ رضؔا ہے خنجرِ خوں خوار برق بار اعدا سے کہہ دو خیر منائیں؛ نہ شر کریں |