Back to: Urdu Naat Lyrics
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
اے نورِ خدا آکر آنکھوں میں سما جانا یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا |
اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
میں قبر اندھیری میں گھبراونگا جب تنہا امداد میری کرنے آجانا میرے آقا |
روشن میری تربت کو اے نورِ خدا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا روسوائے زما نا ہوں دامن میں چھپا لینا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
مقبول یہ عرض میری لللہ زرا کر نا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے اُس در سے شِفا پائی دکھ درد کے ماروں نے |
آتا ہے اُنہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا یہ شان ہی ان کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا |
ﷲ نے سائے کو چاہا نہ جدا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |