Back to: Best Urdu Ghazals
بسمل کا خُدا حافظ ، قاتل کا خُدا حافظ تم جس پہ نظر ڈالو ، اُس دل کا خُدا حافظ |
آ جاؤ جو محفل میں ، اک جان سی آ جائے اُٹھ جاؤ جو محفل سے ، محفل کا خُدا حافظ |
ساتھی ہو اگر تم سا ، منزل کی تمنا کیا ہم کو تو سفر پیارا ، منزل کا خدا حافظ |
اب ہم بھی تمہارے ہیں ، کشتی بھی تمہاری ہے اب مڑ کے نہ دیکھیں گے ، ساحل کا خُدا حافظ |