بھ ، پھ ، تھ ، ٹھ سے بننے والے الفاظ

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے پہلی جماعت۔
  • سبق نمبر:18
  • سبق کا نام: بھ ، پھ ، تھ ، ٹھ
بھ = بھنڈی ، بھالو
پھ = پھول ، پھالا
تھ = تھرماس ، تھیلا
ٹھ = ٹھوڑی ، ٹھیلا

بھاری ، بھالو ، بھولا ، بھوکا ، اَبھی ، سَبھی ، کَبھی ، گوبھی ، چُبھ ، پھَل ، پھول ، گُپھا ، تھان ، تھامنا ، میتھی ، چَوتھا ، ساتھ ، رَتھ ، ٹھاٹ ، ٹھو کَر ، اُٹھنا ، بَیٹھنا ، آٹھ ، ساٹھ ۔

  • ہَرا بَھرا دَرخت مَت کاٹو۔
  • چڑیا پھُدک رَہی ہے۔
  • ہاتھ میں تَھیلا لو۔
  • بازار سے مِٹھائی لا کَردو۔
  • بھالو آیا بھالو آیا۔

مشق: ان حروف کو لکھوائیے۔

بھ ، پھ ، تھ ،ٹھ

ان لفظوں کو لکھوائیے۔

بھارت ، پھل ، میتھی ، بیٹھنا ، گُپھا ۔

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے۔

بھالو ، پھول
ٹھیلا ، یکہ

حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے۔

پھ + و + ل = پھول
بھ + ن + ڈ + ی = بھنڈی
تھ + ے + ل + ا = تھیلا
ٹھ + و + ڑ + ا = ٹھوڑا

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے پہلے حرف کی شناخت کرائیے اور اسے لکھوائیے۔

تھال = (بھ،تھ،ٹھ،پھ) تھ
بھارت = ( بھ،ٹھ،تھ،پھ) بھ
ٹھیلا = ( تھ،پھ،ٹھ،بھ) ٹھ
پھل = ( ٹھ، بھ ،پھ ،تھ) پھ

ان لفظوں کو پڑھوائیے۔

پھاٹک ، گوبھی ، کتّھا ، ساتھی ، ٹھاٹ ، ہاتھ ۔