Advertisement

فرانسیسی شاعری کی ایک مقبول صنف ترائیلے ہے۔ یہ ایک طرح کا بند ہے۔ ایک ہی بند میں نظم مکمل ہوجاتی ہے۔ یہ آٹھ مصرعوں پر مشتمل نظم ہوتی ہے اس میں صرف دو کافیے ہوتے ہیںاور اس کی ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔ اس میں پہلا، تیسرا، چوتھا، پانچواں، ساتواں اور دوسرا، چھٹا، آٹھواں مصرعہ ہم قافیہ ہوتے ہیں۔

Advertisement

ترائیلے کی ایک مثال ملاحظہ ہو۔

بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس
نہ اپنے آپ کو دہرا کے تھک سکی تاریخ
ہوا و حرص بلاکس کو آ سکے ہیں راس
بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس
سروں میں دفن ہوئی اقتدار کی بوباس
ہر ایک حرف ہوس پر کھینچا خط تنسیخ
بنوامیہ ہی باقی، نہ ہیں بنو عباس
نہ اپنے آپ کو دہرا کے تھک سکی تاریخ