Advertisement
  • عبدالحلیم حیاتان

بلوچستان کے ضلع گوادر کے خوبصورت ساحلی شہر جیونی جسے غروب آفتاب کے دلکش منظر کا بھی شہر کہا جاتا ہے، اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے زرخیز ہے۔

ان سیاحتی مقامات میں ایک مقام “گریان” بھی ہے۔ گریان جیونی شہر کے جنوب میں واقع ساحل کا ایک سیاحتی مقام ہے۔

Advertisement

گریان دنیا بھر میں نایاب رہنے والے کچھووں کا بھی مسکن ہے۔ جہاں یہ انڈے بھی دیتی ہیں۔ یہاں پر مچھلیوں کی مختلف اقسام کا بھی شکار کیا جاتا ہے۔

Advertisement

گریان بیچ کا پہاڑ کی چوٹی سے بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے اور نیچے چٹیل میدان میں بھی ایک رستہ واقع ہے جو جیونی کی آبادی کوہ سر بازار سے مشرق کی طرف نکلتی ہے جو پیچ و تاب کھاتے ہوئے تقریبا 20 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد وہاں پہنچتی ہے۔

Advertisement

گریان بیچ کا نظارہ کرنے کے لئے جیونی کے مقامی لوگوں کے علاوہ مکران بھر سے بھی لوگ بڑی تعداد میں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement