Back to: Urdu Muhavare Collection
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
قصہ پاک کرنا۔ | فیصلہ کرنا۔ | اچھا کیا جو قصہ پاک کر دیا ، ورنہ یہ دونوں بھائی آپس میں لڑتے رہتے۔ |
قصہ تمام ہونا۔ | ختم ہونا۔ | آخر قصہ تمام ہوا اور ساری امیدیں دھرے کی دھری رہ گئیں۔ |
قینچی کی طرح زبان چلنا۔ | بکواس کر نا۔ | تمہاری زبان کیا ہے۔ آخر قینچی کی طرح یہ کب تک چلتی رہے گی؟ |
قبر میں پاؤں ہونا۔ | مرنے کے قریب ہونا۔ | آپ کے پاؤں قبر میں ہیں کچھ تو خیال کرو۔ |
قسمت کا دھنی ہونا۔ | صاحب نصیب ہونا۔ | تم تو قسمت کے دھنی ہومعمہ میں ایک لاکھ روپے مل گئے۔ |
قسمت کا ہیٹا۔ | بدقسمت۔ | وہ قسمت کا ہیٹا ہے اس نے کئی پاپڑ بیلے مگر کہیں پاؤں نہ جمے۔ |
قدم لینا۔ | قدم چومنا۔ | پنڈت نہرو مرحوم جہاں کہیں جاتے تھے لوگ ان کے قدم لیتے تھے۔ |
قافیہ تنگ کرنا۔ | دق کرنا۔ | اس نے اس کا قافیہ تنگ کر دیا ہے۔ |
قلعی کھل جانا۔ | پردہ فاش ہو جانا۔ | جوں ہی ساہوکار نے دعوی کیا اس کی قلعی کھل گئی۔ |
قول دینا۔ | وعدہ کرنا۔ | تم نے قول دیا اور بھول گئے حد ہو گئی۔ |