Back to: Urdu Muhavare Collection
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
لاحول بھیجنا | لعنت بھیجنا۔ | شیطان سیرت آدمی پر ہر کوئی لاحول بھیجتا ہے۔ |
لہو سفید ہونا | محبت نہ رہنا۔ | اس کا لہو سفید ہو گیا ہے۔میری صورت دیکھنا بھی اسے گوارا نہیں۔ |
لال پیلا ہونا | غصہ آنا۔ | تمہارا چہرہ غصے سے لال پیلا ہو رہا ہے۔ |
لگے ہاتھوں | ساتھ ہی ساتھ۔ | سیر تو کرلی اب لگے ہاتھوں بسنری بھی خرید کر لیتے چلیں۔ |
لہو پانی ایک کرنا | سخت محنت کرنا۔ | جب امتحان سر پر ہوتا ہے طلبہ لہو پانی ایک کر دیتے ہیں۔ |
لالے پڑنا | فکر یا خطرہ ہونا۔ | وہ تیرنے کے شوق میں دریا میں کود پڑا لیکن اس سے اسے جان کے لالے پڑ گئے۔ |
لہو کا پیاسا ہونا | جان کا دشمن ہونا۔ | احمد رحمت کے لہو کا پیاسا ہے۔ |
لہو کے گھونٹ پینا | صبر کرنا۔ | میں نے لہو کے گھونٹ پی لیے ورنہ اس رات نہ معلوم میں کیا کر بیٹھتا۔ |
لکیر پیٹنا | پرانی رسم کا پابند ہونا۔ | گیا ہے سانپ نکل اب لکیر پیٹا کر۔ |
لکیر کا فقیر ہونا | کسی خاص بات پر اڑے رہنا۔ | میاں تم پرانی لکیر کے فقیر ہو، نئی باتیں سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ |