Advertisement
Advertisement
محاورےمعانیجملے
موم کی ناک ہوناہر بات مان لینا۔آپ تو موم کی ناک ہیں۔ہر ایک بات مان لیتے ہیں۔
منہ کی کھاناشرمندہ ہو کر رہ جانا۔جب دشمن نے ملک پر حملہ کیا تو منہ کی کھا کر رہ گیا۔
مات ہوناشکست کھانا۔میرے ساتھ کھیل کا مقابلہ نہ کرو۔ یقیناً مات ہو گئے۔
موم ہونانرم ہونا۔میری باتوں کا ان پر کافی اثر ہوا۔سارا غصہ ختم ہوگیا اور وہ موم ہو گئے۔
مونچھوں پر تاؤ دیناتکبر ہونا۔جسم میں قوت نہیں اور حضور مونچھوں پر تاؤ دے رہے ہیں۔
مٹھی گرم کرنارشوت دینا۔جس نے پولیس افسر کی مٹھی گرم کی اس کی بات بن گئی۔
مٹی خوار کرناذلیل کرنا۔میاں بزرگوں کی مٹی خوار نہ کرو۔
مٹھی میں کر لیناقابو کرنا۔اس نے اسے اپنی مٹھی میں کر لیا ہے۔
مارے مارے پھرناآوارہ گردی کرنا۔میں اپنی بے کاری کی وجہ سے ان دنوں مارا مارا پھر رہا ہوں۔
مکھیاں مارناکاہلی۔تم تو دن بھر مکھیاں مارتے رہتے ہو۔کچھ کام کی فکر کرو۔

Advertisement
Advertisement