Back to: Urdu Muhavare Collection
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
وارے نیارے ہونا | مالا مال ہونا۔ | اس ایک ہی سوتے میں اس کے وارے نیارے ہوگئے۔ |
واسطہ پڑنا | قرآن پڑنا۔ | گھبراؤ نہیں وقت یکسان نہ رہے گا کبھی نہ کبھی میرے ساتھ تمہارا واسطہ پڑے گا۔ |
وبال جان ہونا | تکلیف دینا۔ | آپ کی موجودگی میرے لئے وبال جان ہے لہذا تشریف لے جائیے۔ |
ہاتھ تنگ ہونا | غریب یا تنگ دست ہونا۔ | تنخواہ ملنے کے ایک ہی ہفتے بعد عام ملازموں کا ہاتھ تنگ ہو جاتا ہے۔ |
ہتھیلی پر سرسوں جمانا | حیریت انگیز کام کرنا۔ | ہتھیلی پر سرسوں جمانا ایسے ہی عیارکا کام ہے۔ |
ہاتھ پاؤں پھول جانا | گھبرانا۔ | استاد کو دیکھتے ہی اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ |
ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا | قریب المرگ ہونا۔ | موہن کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ |