Advertisement
Advertisement

الشمس اور القمر کے تلفظ میں کیا فرق ہے۔ ​جب الشمس پڑھیں گے تو (ل) خاموش رہے گا۔ اس لفظ کو اش +شمس پڑھا جائے گا۔جب القمر کے لئے(الف اور لام) دونوں کو پڑھا جائے گا۔ مطلب یہ کہ پڑھتے وقت دونوں آوازیں مکمل نکالی جائیں گی۔ القمر۔ اس طرح حروف کے دو گروپ ہیں۔

Advertisement

حروف شمسی:

​اردو میں حروف شمسی وہ حروف ہیں جن میں (ل) لفظی طور پر لکھا جائے مگر تلفظ میں استعمال نہیں ہوتا، اسے کے نام سے بھی ظاہرہے۔ حروف شمسی درج ذیل ہیں: ت، ث، د،ذ،ر،ز،س،ش،ص،ض،ط،ظ، ن،ل۔ جیسا کہ مدینۃالتعلیم​ تعلیم پڑھا جائے گا۔

لام کا معاملہ:

​لام کا معاملہ ذرا مشکل ہے۔ بہر حال لام تلفظ میں آئیگا ہی لیکن پھر بھی اسے حروف شمسی کہیں گے۔ جیسا کہ من الظالمین وغیرہ۔

Advertisement

حروف قمری:

​اردو کے حروف تہجی میں شمسی کے علاوہ باقی سارے حروف حروف قمری ہیں۔ ان میں (الف، لام) کی مکمل آواز نکالی جاتی ہے۔ حروف قمری مندرجہ ذیل ہیں: ب، ج،ح، خ، ع،غ، ف، ک، ق، م و، ہ، ی۔جیسا کہ قرۃ العین، محسن الملک، الخیروغیرہ۔

Advertisement
تحریرمحمد ذیشان اکرم

Advertisement

Advertisement