خارجیت کی تعریف

0

خارجیت (Externality) تنقیدِ شعر کی اصطلاح ہے۔ جو شاعر خارجی واردات، لوازمات اور متعلقات میں رہ کر شاعری کرے، وہ خارجیت پسند کہلاتا ہے۔ خارجیت، داخلیت کی ضد ہے۔ خارجیت پسند شاعر زندگی کی بیرونی سطح دیکھتا ہے۔ پیکرِ محبوب کی قصیدہ خوانی، ظاہر بینی، محفل آرائی، انجمن پسندی، نشاطیہ لہجہ وغیرہ خارجیت کے عناصر ہیں۔ سوداؔ اور آتشؔ کی شاعری خارجیت کا نمونہ ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ چہارم، مارچ 2017ء، صفحہ نمبر 97 سے انتخاب)

تحریر محمد ذیشان اکرم