سبق بکری نے دو گاؤں کھا لیے ، خلاصہ ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
  • سبق نمبر13:کہانی
  • سبق کا نام: بکری نے دو گاؤں کھا لیے

خلاصہ سبق: بکری نے دو گاؤں کھا لیے

سبق ‘بکری نے دو گاؤں کھا لیے’ ایک سبق آموز کہانی ہے۔ایک دفعہ کس ذکر ہے کہ بادشاہ اپنے مصاحبوں کے ساتھ جنگل میں شکار کی تلاش میں آیا۔ ان مصاحبوں کو ایک ہرن دکھا جس کے تعاقب میں وہ بہت دور نکل گئے۔بادشاہ وہاں اکیلا وہ گیا۔ گرمی اور سخت چلچلاتی دھوپ میں پیاس کے مارے بادشاہ کا برا حال ہونے لگا۔ اسے قریب ہی ایک جھونپڑی دکھائی دی جہان جا کر اس نے مدد طلب کی اور خود کو ایک شکاری بتایا۔

وہ جھونپڑی ایک چرواہے کی تھی۔ بادشاہ ںے اس سے ذکر کیا کہ اسے پیاس لگی ہے تو وہ بادشاہ کے لیے تازہ دودھ نکال کر لایا جسے پی کر بادشاہ تروتاز اور ہشاش بشاش ہو گیا۔ بادشاہ نے خوش ہو کر چرواہے کو انعام دینا چاہا اور کہا کہ کوئی شے لے آؤ اس پہ تمھیں انعام لکھ دوں ۔ تم دربار میں جا کر میرا ذکر کرنا تو بادشاہ تمھیں وہ انعام دے دے گا۔ لیکن پریشانی کی بات یہ تھی کہ چرواہے کے پاس کوئی ایسی شے نہ تھی جس پہ لکھا جا سکتا۔

آخر بادشاہ نے اسے کہا کہ وہ بڑا پتہ لا کر اس پہ لکھوا لے۔چرواہے نے ایسا ہی کیا۔بوڑھا اب اپنے دو گاؤں کے خیال میں مگن تھا کہ پتا اپنے پاس رکھے رکھے اونگھنے لگا اور سو گیا۔جب اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ ایک بکری وہ پتا کھا رہی ہے یہ دیکھ بوڑھا درد ناک آوازمیں چیخنے لگا۔بہت دیر بعد اس نے سوچا کہ کیوں نہ دہلی جا کر بادشاہ کو ساری داستان سناؤ۔دہلی پہنچ کر کوشش کے باوجود اسے کسی نے محل میں نہ گھسنے دیا۔

وہ دیوانوں کی طرح دہلی کی سڑکوں پہ گھومتا پھرتا اور چلاتا بکری نے دو گاؤں کھا لیے میں لٹ گیا، برباد ہو گیا۔اسے معلوم ہوا کہ بادشاہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے لال قلعے کی جامع مسجد آتا ہے اور وہاں سڑک کنارے عوام اس کے دیدار کے لیے کھڑی ہوتی ہے۔ چرواہا بھی اسی رستے جا کر کھڑا ہو گیا۔ جب بادشاہ کا وہاں سے گزر ہوا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جس شخص کو اس نے دودھ پلایا تھا وہ خود ہی بادشاہ ہے۔

بوڑھے نے بے اختیار چلایا بکری نے دو گاؤں کھا لیے میں برباد ہو گیا۔ بادشاہ کی نظر اس پہ پڑی اور وہ فوراً اسے پہچان گیا۔اس نے مسکرا کر اسے نماز کے بعد ملنے کا کہا۔نماز کے بعد بادشاہ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔ چروہا کہنے لگا یہ بادشاہ ہے اسے کس چیز کی کمی یہ دعا کیوں مانگ رہا ہے۔ پاس موجود شخص نے بتایا کہ ہم سب کو جس نے بنایا یہ اپنے اس خدا سے دعا مانگ رہا ہے تو یہ دیکھ بوڑھا شخص سوچ میں ڈوب گیا کہ اگر بادشاہ خدا سے مانگ رہا ہے تو میں کیوں نہ خود اسی سے مانگوں۔ یہ سوچ کر وہ بنا بادشاہ سے ملے واپس لوٹ گیا۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

بادشاہ کی پیاس کس نے اور کس چیز سے بھائی ؟

ایک چرواہے نے بکری کے میٹھے اور تازہ دودھ سے بادشاہ کی پیا س بجھائی۔

بادشاہ نے بوڑھے چرواہے کو انعام میں کیا دیا؟

بادشاہ نے بوڑھے چرواہے کو انعام میں دو گاؤں جاگیر میں لکھ دیے۔

بوڑھا چرواہا دردناک آواز میں کیوں چیخا ؟

بوڑھے چرواہے کی بکری وہ پتا کھا گئی جس پہ بادشاہ نے جاگیر میں دو گاؤں لکھے تھے۔

بوڑھا چرواہا کس بات کی رٹ لگا تا تھا ؟

بوڑھا چرواہا ہر وقت رٹ لگاتا رہتا کہ بکری نے دو گاؤں کھا لیے میں لٹ گیا، برباد ہو گیا۔

بوڑھا چرواہا بادشاہ سے ملے بغیر واپس کیوں آگیا؟

بوڑھے چرواہے نے جب بادشاہ کو اللہ سے مانگتے دیکھا تو اس نے سوچا کہ وہ اتنا بڑا بادشاہ ہو کر اگر اللہ سے مانگ رہا ہے تو میں اس سے کیوں مانگوں اور اللہ سے کیوں نہ مانگوں۔اس لیے وہ بادشاہ سے ملے بنا واپس آ گیا۔

خالی جگہوں کو نیچے دیے ہوۓ لفظوں سے پر کیجیے:

  • جاگیر، بادشاہ ، مصاحب ، ڈانٹ ، دیدار ، دودھ
  • اس بھاگ دوڑ میں مصاحب جانے کہاں کھو گئے۔
  • تھوڑی دیر میں مٹی کے پیالے میں وہ بکری کا دودھ لے کر واپس آیا۔
  • تمھیں دو گاؤں جاگیر میں دیے جاتے ہیں ۔
  • پہرے داروں نے ہر بار ڈانٹ پھٹکار کر بھگا دیا۔
  • راستے کے دونوں طرف لوگ دیدار کے لیے کھڑے ہوجاتے تھے۔

مثال کے مطابق لفظوں کو لکھیے۔

چیز: چیزیں چیزوں
آنکھ: آنکھیں آنکھوں
آواز: آوازیں آوازوں
بکری: بکریاں بکریوں
مٹھائی: مٹھائیاں مٹھائیوں
خوشی: خوشیاں خوشیوں

مثال کے مطابق جوڑ ملائیے۔

سںسناتی سردی ہوا
چلچلاتی فصلیں دھوپ
کڑکڑاتی بوندیں سردی
لہلہاتی ہوا فصلیں
جھمجھما تی دھوپ بوندیں

پڑھیے ،سمجھیے اور لکھیے :

ایک دن آپ کی امی اسکول آتی ہیں ۔ کچھ دورتین لڑکیاں کھڑی ہیں ۔ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ ان میں سے فرحت کون ہے۔ آپ فرحت کی پہچان بتاتے ہوۓ جواب دیں گے کہ وہ لمبی اور گوری جس نے دو۔ چوٹیاں باندھ رکھی ہیں، فرحت ہے۔ لمبی ، گوری اور دو چوٹیاں یہ الفاظ صفت کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے الفاظ جن سے کسی اسم کی اچھائی یا برائی ظاہر ہو، انھیں صفت کہتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی صفت کی کئی قسمیں ہیں ۔جیسے ہمارے گھر میں دو لیٹر دودھ آتا ہے ۔ امی جان نے غریب لوگوں کو خیرات دی۔

  • انی نے سو روپے دیے۔
  • لیموں کھٹا ہے۔
  • تیسرا بستہ میرا ہے۔
  • وہ فوجی بہت بہادر ہے۔

ان تصویروں کے نیچے صحیح صفت لکھیے۔

موٹا لڑکا ، چھوٹے بچے ،۔ سفید بکری۔
بوڑھا آدمی ، تازہ دودھ ، خوبصورت پھول۔

کس نے کیا کہا ؟ ان کا کوئی ایک جملہ لکھیے :

بادشاہ: تمھیں دو گاؤں جاگیر میں دیے جاتے ہیں۔
چرواہا: بکری نے دو گاؤں کھا لیے میں لٹ گیا، برباد ہو گیا۔

اس کہانی کو مختصرا اپنے الفاظ میں لکھیے :

ملاحظہ کیجئے “خلاصہ سبق”.

ان تصویروں میں کچھ جنگلی جانوروں کی تصویر میں ہیں اور کچھ پالتو جانوروں کی ، انھیں نیچے دیے گئے خانوں کے مطابق لکھیے :

جنگلی جانور: شیر ، چیتا ، لومڑی ، ہرن ، بھڑیا۔
پالتو جانور: بکری ، گھوڑا ، کتا ، بلی ، گائے۔

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کو صحیح خانوں کے مطابق لکھیے :

اسم: شاہ جہان ، بکری، جنگل ، گھوڑا ، ہرن ، آندھی ، پانی ، جھونپڑی ، چرواہا۔
ضمیر: وہ ، اس ، تم ، یہ ، مجھے ، میں ، اسے ، وہی ، تمھیں۔
فعل: کھیلنا ، ڈالنا ، مارنا ، کرنا ، دوڑنا،۔ آنا ، جانا ، لکھنا ، دینا۔

ان تصویروں کو پہچانیے اور ان کے نام لکھیے :

بکری ، ہرن ، گھوڑا ، مور ، زیبرا۔