سبق: رسا کشی، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے دوسری جماعت
  • سبق نمبر08: کہانی
  • سبق کا نام: رسا کشی

خلاصہ سبق: رسا کشی

ایک تھی بلی جس کے دو بچے تھے۔بلی کے بچوں کا نام سونی اور ٹونی تھا۔دونوں بچے آنگن میں کھیل رہے تھے کہ وہاں انھیں الگنی مل گئی۔جس پہ ان کی ماں کپڑے سکھاتی تھی۔ دونوں نے الگنی سے رسا کشی کا کھیل شروع کردیا۔

ان کی ماں ان کو کھیلتے دیکھ کر ان کے پاس آئی وہ ان کی پٹائی کرنا چاہتی تھی۔ اچانک اسے کوئی خیال آیا۔ماں سونی اور ٹونی سے مسکرا کر بولی کہ بس یوں ہی مضبوطی سے رسی کو تھامے رکھو۔بچے حیران ہو رہے تھے کہ ان کی ماں دھلے ہوئے کپڑے اٹھا کر لائی اور ایک ایک کرکے الگنی پہ ڈالنے لگی۔

اس نے سونی ٹونی کو کہا کہا کہ جب تک کپڑے سوکھ نہ جائیں یہاں سے ہلنا مت۔بچے چلا کر بولے مگر امی اس میں تو بہت دیر لگے گی۔ماں نے بتایا کہ اس نے ان کو یہ سزا اس لیے دی ہے تا کہ وہ دونوں اتنی دیر تک کوئی نئی شرارت نہ کر سکیں۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے۔

بلی کے بچوں کے کیا نام تھے؟

بلی کے بچوں کا نام سونی اور ٹونی تھا۔

بچے کہاں کھیل رہے تھے؟

دونوں بچے آنگن میں کھیل رہے تھے۔

الگنی سے کون سا کھیل شروع کیا؟

دونوں نے الگنی سے رسا کشی کا کھیل شروع کیا۔

ماں سونی اور ٹونی سے مسکرا کر کیا بولی؟

ماں سونی اور ٹونی سے مسکرا کر بولی کہ بس یوں ہی مضبوطی سے رسی کو تھامے رکھو۔

ماں نے سونی اور ٹونی کو سزا کیوں دی؟

ماں نے سونی اور ٹونی کو سزا اس لیے دی کہ وہ کوئی نئی شرارت نہ سوچیں۔

خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے۔

  • ایک دن سونی اور ٹونی آنگن میں کھیل رہے تھے۔
  • دونوں نے رسا کشی کا کھیل شروع کر دیا ۔
  • ان کے دل میں کوئی خیال آیا۔
  • مگر امی اس میں تو بہت دیر لگے گی۔
  • تا کہ تم دونوں اتنی دیر تک کوئی نئی شرارت نہ کر سکو۔

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ط + ر + ف= طرف
ک + پ + ڑ + ے= کپڑے
ج + ل + د + ی= جلدی
آ + ں + گ + ن= آنگن
ا + چ + ا + ن + ک= اچانک

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھیے۔

سزا = س + ز + ا
الگنی = ا + ل + گ + ن + ی
حیران = ح + ی + ر + ا + ن
شرارت = ش + ر + ا + ر + ت
مضبوطی = م + ض + ب + و + ط + ی

تصویروں کو پہچانیے اور ان کے نام لکھیے۔

کپڑے ، کپڑا ، سٹینڈ ، ہینگر۔

ان میں سے جو کھیل کا سامان نہیں غلط کا نشان لگائیے۔

❎🍬
🥎
🏏
❎🕯️
🏑
🏸
❎🪑
❎⏱️

اپنی پسند کے چار کھیلوں کے نام لکھیے۔

کرکٹ ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال۔

مثال دیکھ کر سوچیے اور بتایئے۔

مثال: الگنی کپڑے سکھانے کے کام آتی ہے۔

چٹائی کس کام آتی ہے؟

چٹائی بیٹھنے کے کام آتی ہے۔

کمبل کس کام آتا ہے؟

کمبل اوڑھنے کے کام آتا ہے۔

ترازو کس کام آتا ہے؟

ترازو تولنے کے کام آتا ہے۔

خوش خط لکھیے۔

آنگن ، مضبوطی ، حیران ، کھینچو ، شرارت۔