ککتاب “ابتدائی اردو” برائے تیسری جماعت
سبق نمبر20: مضمون
سبق کا نام: قدرتی گیس

خلاصہ سبق:نام:قدرتی گیس

اس سبق میں ‘قدرتی گیس’ کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ اللّٰہ نے انسان کی سہولت اور آسائش کے لیے طرح طرح کی چیزیں پیدا کی ہیں۔یہ زمین کے اندر اور اوپر موجود ہیں۔ جیسے جیسے انسانی علم میں اضافہ ہوا وہ ان کی کھوج لگانے لگا۔انھی چیزوں میں سے ایک قدرتی گیس ہے۔

اب تک کے دریافت کیے گئے ایندھن میں قدرتی گیس صفائی اور سہولت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے۔کوئلہ ، لکڑی ، مٹی کا تیل، ڈیزل اور پیٹرول وغیرہ کے استعمال سے فضا آلودہ ہوتی ہے۔قدرتی گیس کے استعمال سے اس آلودگی میں کمی آتی ہے۔قدرتی گیس دراصل کئی گیسوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں میتھین اور ایتھین کی مقدار زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائڈ ، ہائڈروجن سلفائیڈ اور نائٹروجن گیسیں شامل ہیں۔یہ زمین کے اندر مردہ نباتات کے گلنے سڑنے سے پیدا ہوتی ہے اور بے رنگ اور زہریلی ہے۔ جلد آگ پکڑ لیتی ہے۔قدرتی گیس صفائی اور سہولت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے۔قدرتی گیس بغیر صاف کیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

قدرتی گیس کو دو طریقوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جا سکتا ہے۔پہلا پائپ لائن کے ذریعے اور دوسرا 160 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا کرکے پانی کی شکل میں ٹینکر کے ذریعے۔یہ گیس گھریلو اور صنعتی ضروریات کر بڑے پیمانے پہ پورا کرتی ہے۔قدرتی گیس کا استعمال صرف ایندھن کے طور پر نہیں ہوتا۔قدرتی گیس سے نقلی ربر، ریشم، نائلون اور پلاسٹک بنائے جاتے ہیں۔

قدرتی گیس کی مدد سے کھاد بھی تیار کیا جاتی ہے۔ قدرتی گیس میں ایک ایسی گیس موجود ہے جس پر پانی، سردی ،گرمی اور تیزاب کا اثر نہیں ہوتا۔قدرتی گیس سے کئی دوسری گیسیں بنتی ہیں اور ان سے کئی طرح کی چیزیں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔

قدرتی گیس کارخانے اور ریل گاڑیاں چلانے کے کام آتی ہے۔اس سے ایک قسم کا پتلا کاغذ تیار ہوتا ہے۔ جو پانی ،سردی اور گرمی سے محفوظ رہتا ہے۔ غرض یہ گیس موجودہ دور میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

ایندھن کے طور پر کون کون سی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں؟

ایندھن کے طور پر کوئلہ ، لکڑی ، مٹی کا تیل، ڈیزل اور پیٹرول وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے۔

قدرتی گیس کن گیسوں کا مجموعہ ہے؟

قدرتی گیس دراصل کئی گیسوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں میتھین اور ایتھین کی مقدار زیادہ ہے۔اس کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائڈ ، ہائڈروجن سلفائیڈ اور نائٹروجن گیسیں شامل ہیں۔

قدرتی گیس کی کیا خصوصیات ہیں؟

قدرتی گیس بغیر صاف کیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ قدرتی گیس میں ایک ایسی گیس موجود ہے جس پر پانی، سردی ،گرمی اور تیزاب کا اثر نہیں ہوتا۔
قدرتی گیس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کیسے بھیجا جا سکتا ہے؟
قدرتی گیس کو دو طریقوں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جا سکتا ہے۔پہلا پائپ لائن کے ذریعے اور دوسرا 160 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا کرکے پانی کی شکل میں ٹینکر کے ذریعے۔

قدرتی گیس سے کون کون سی چیزیں تیار کی جاتی ہیں؟

قدرتی گیس سے کئی دوسری گیسیں بنتی ہیں اور ان سے کئی طرح کی چیزیں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔ قدرتی گیس کارخانے اور ریل گاڑیاں چلانے کے کام آتی ہے۔اس سے ایک قسم کا پتلا کاغذ تیار ہوتا ہے۔ جو پانی ،سردی اور گرمی سے محفوظ رہتا ہے۔ قدرتی گیس سے نقلی ربر، ریشم، نائلون اور پلاسٹک بنائے جاتے ہیں۔ قدرتی گیس کی مدد سے کھاد بھی تیار کیا جاتی ہے۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

اضافہہندوستان کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
مجموعہکیا آپ کے پاس مجموعہ وظائف کتاب موجود ہے۔
حیواناتگائے بکری اور بھینس جا شمار حیوانات میں ہوتا ہے۔
جدیدجدید دور کو ہم ٹیکنالوجی کا دور کہہ سکتے ہیں۔
مقاماتہندوستان میں کئی قابل دید مقامات موجود ہیں۔

ان جملوں کو صحیح لفظوں سے پورا کیجیے۔

  • قدرتی گیس صفائی اور سہولت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے۔
  • قدرتی گیس دراصل کئی گیسوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔
  • یہ گیس بے رنگ اور زہریلی ہوتی ہے اور آگ بہت جلد پکڑتی ہے۔
  • قدرتی گیس کا استعمال صرف ایندھن کے طور پر نہیں ہوتا۔
  • اس سے ایک قسم کا پتلا کاغذ بھی تیار ہوتا ہے۔

آپ نے پڑھا کہ حیوانات اور نباتات ‘حیوان’ اور ‘ نبات’ کی جمع ہیں۔ اسی طرح آپ استاد کی مدد سے دیے ہوئے لفظوں کی جمع بنائیے۔

خیالخیالات
احساناحسانات
احساساحساسات
مکانمکانات
مقاممقامات

اس سبق سے ایسے چار جملے لکھیے جن میں ایندھن کا لفظ آیا ہو۔

  • اب تک کے دریافت کیے گئے ایندھن میں قدرتی گیس صفائی اور سہولت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے۔
  • قدرتی گیس کا استعمال صرف ایندھن کے طور پر نہیں ہوتا۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو دیے گئے خانوں کے مطابق لکھیے۔

اسم: کوئلہ ، پانی ، دھواں ، گیس ، تیزاب ، کنواں ، کاغذ۔
فعل:پیدا کرنا ، اضافہ ہونا ، چلنا ، ہونا ، سیکھنا ، گزرنا ، پکڑنا ، گلنا۔
صفت:ٹھنڈا ، بڑا ، قدرتی ، سڑا ، زہریلی ، پتلا ، نقلی ، صفائی۔

خالی جگہوں میں کا/ کی / کو /کے کا صحیح استعمال کریں۔

  • انسان کی سہولت اور آسائش کے لیے طرح طرح کی چیزیں پیدا کی ہیں۔
  • قدرتی گیس کے استعمال سے اس آلودگی میں کمی آتی ہے۔
  • قدرتی گیس کئی گیسوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔
  • قدرتی گیس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جاسکتا ہے۔
  • یہ بڑے کارخانے اور ریل گاڑیاں چلانے کے بھی کام آتی ہے۔
  • موجودہ دور میں انسان کی مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو دیے گئے خانوں کے مطابق لکھیے۔

گیس ، انسانوں ، زمین ، سہولتیں ، لکڑی ، دریافتیں ، تیل ، فضائیں ، پانی ،گاڑیاں ، روشنی ، صنعتیں ، ٹینکروں ، ریشم ، کاغذوں ، ایندھن۔

واحد:گیس ، زمین ، لکڑی ، تیل ، پانی ، روشنی ، ریشم ، ایندھن۔
جمع:انسانوں ، سہولتیں ، دریافتیں ، فضائیں ، گاڑیاں، صنعتیں ، ٹینکروں ، کاغذوں۔

خالی جگہوں میں صحیح لفظ بھریے۔

  • کاغذ پتلا ہے۔
  • زمین ٹھنڈی ہے۔
  • کنواں گہرا ہے۔
  • گیس نکلتی ہے۔
  • کوئلہ جلتا ہے۔
  • پانی برستا ہے۔

ان جملوں کو مثال کے مطابق بدل کر لکھیے۔

ماضی:وہ پڑھتا تھا۔
میں لکھتا تھا۔
بچہ روتا تھا۔
لڑکا دوڑتا تھا۔
مچھلی تیرتی تھی۔
حال:وہ پڑھتا ہے۔
میں لکھتا ہوں۔
بچہ رو رہا ہے۔
لڑکا دوڑتا ہے۔
مچھلی تیرتی ہے۔
مستقبل:وہ پڑھے گا۔
میں لکھوں گا۔
بچی روئے گا۔
لڑکا دوڑے گا۔
مچھلی تیرے گی۔

الف اور ب کے درمیان دیے گئے اشاروں کی مدد سے بے ترتیب حروف کو ترتیب وار ‘ب’ کے خانوں میں لکھیے۔

ل،ی،ہ،وہولیایک تہوار کا نام
ل،گ،ا،بگلابایک پھول کا نام
ل،م،گ،ںمنگلایک دن کا نام
ل،م،ی،ومولیایک سبزی کا نام
م،چ،ر،امارچایک مہینے کا نام
ش،ش،ک،مکشمشایک میوے کا نام
ک،ب،ی،ربکریایک پالتو جانور کا نام
ت،ا،چ،یچیتاایک جنگلی جانور کا نام
گ،ن،ا،ر،وانگورایک پھل کا نام
ب،ک،ت،و،رکبوتر ایک پرندے کا نام