سبق: ہماری تہذیب، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے چوتھی جماعت
  • سبق نمبر22: مضمون
  • سبق کا نام: ہماری تہذیب

خلاصہ سبق: ہماری تہذیب

اس سبق میں ہندوستانی تہذیب کو بیان کیا گیا ہے۔ ہندوستان بڑا ملک ہے جہاں ہر مذہب ،رنگ، لباس اور زبان کے لوگ موجود ہیں۔ ان کا کھانا پینا ،رسم و رواج سب الگ الگ ہیں مگر سب لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔اس کی مثال ایک ایسے باغ کی ہے جس میں کئی طرح کے الگ الگ پھول کھلے ہوں۔

یہاں کی رنگ برنگی تہذیب ساری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے رہنے والے لوگوں میں میل جول اور محبت کی پیدا کرنے کی سب سے زیادہ کوشش یہاں کے صوفی سنتوں نے کی۔ملک کی تہذیب کو پروان چڑھانے والے صوفیاء میں گرونانک، خواجہ معین الدین چشتی ،پنجاب میں بابا فرید گنج شکر اور دہلی میں نظام الدین اولیاء قابل ذکر ہیں۔

کبیر داس اور گرونانک نے ہندوستان کی ملی جلی تہذیب پروان چڑھائی۔ یہاں ہندو ، مسلم ، سکھ اور عیسائی آپس میں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں اور ہولی ، دیوالی، عید ،۔ یساکھی اور کراور جیسے تہوار مناتے ہیں۔اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی تہذیب کی اچھی مثال ہے۔اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی۔

سب مذہب کے لوگوں نے مل کر ادب کو مالا مال کیا۔ یوں لگتا ہے کہ اس ایک ملک میں کئی ملکوں کے لوگ آ باد ہیں۔ یہاں کے جنگل ، ریگستان ، پہاڑ،کھیت، ندیاں، رہن سہن اور طور طریقے کئی ملکوں کی سیر کرا دیتے ہیں۔ملی جلی تہذیب کا پہلو بہت روشن اور خوب صورت ہے۔ہمیں ہر قیمت پراپنی تہذیب کے اس رنگ کی حفاظت کرنی چاہیے۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے۔

ہندوستان کو خوب صورت چمن کیوں کہا گیا ہے؟

ہندوستان کی مثال ایک ایسے باغ کی جس میں رنگ برنگے پھول کھلے ہوئے ہیں اس لیے اس کو خوب صورت باغ سے تشبیہ دی گئی ہے۔

ملک کی تہذیب کو پروان چڑھانے والے صوفی سنتوں کے نام بتائیے؟

ملک کی تہذیب کو پروان چڑھانے والے صوفیاء میں گرونانک، خواجہ معین الدین چشتی ،پنجاب میں بابا فرید گنج شکر اور دہلی میں نظام الدین اولیاء ، کبیر داس اور گرونانک قابل ذکر ہیں۔

اردوزبان کس چیز کی اچھی مثال ہے؟

اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی تہذیب کی اچھی مثال ہے۔

اردوزبان کہاں پیدا ہوئی ؟

اردو زبان ہندوستان میں پیدا ہوئی۔

انیکتا میں ایکتا کا کیا مطلب ہے؟

انیکتا میں ایکتا سے مراد ہے کہ ان کے یہ الگ الگ رنگ ہی اتحاد کی مثال ہیں۔

ملک میں مناۓ جانے والے چند تہواروں کے نام لکھیے۔

ہولی ، دیوالی، عید ،۔ یساکھی اور کرسمس

خالی جگہوں کو پر کیجیے:

  • ہمارے ملک میں ہندو مسلم سکھ اور عیسائی آ پس میں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں۔
  • ہماری اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی تہذیب کی اچھی مثال ہے۔
  • اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی۔
  • ہمیں ہر قیمت پراپنی تہذیب کے اس رنگ کی حفاظت کرنی چاہیے۔
  • ہمارا ہندوستان ایک بڑا ملک ہے۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے۔

مذہب ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے۔
چمن چمن کی رونق اس کے گل ہوتے ہیں۔
تہوار عید مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے۔
تہذیب ہندوستان کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے۔
روشن چاند آسمان پہ روشن تھا۔

آپ’ اسم فعل اور صفت کی تعریف پڑھ چکے ہیں۔ اس سبق سے صحیح خانوں کے مطابق الفاظ تلاش کر کے لکھیے۔

اسم: گرونانک، خواجہ معین الدین چشتی ، بابا فرید گنج شکر ، ہندوستان ، ندیاں، کھیت، میدان، ریگستان۔
فعل: کرادیتے، شریک ہوتے ، کرا دیتے ، بولنا ، پڑھنا ، سمجھنا،رہنا۔
صفت: رنگ برنگ ، ایکتا، اچھی ۔

نیچے دی ہوئی تصویروں کو ان کے صحیح نام سے ملائیے :

گرونانک (1) 1
گرجا گھر (2) 2
مسجد (3) 3
کبیر داس (4) 4
مندر (5) 5

تعلیمات تعلیم کی جمع ہے۔ اسی طرح ’ا اور ت لگا کر نیچے دیے ہوۓ لفظوں کی جمع بنائیے۔

جذبہ جذبات
حضرت حضرات
انتظام انتظامات
احسان احسانات
مکان مکانات

الف اور ب کے صحیح جوڑ ملا کر جملہ مکمل کیجیے:

رسم و رواج اگر چہ سب ایک دوسرے سے الگ ہیں مگر سب مل جل کر رہتے ہیں۔
صوفیوں کی خانقاہیں اور سنتوں کی کٹیاں انسان دوستی اور بھائی چارے کے بڑے مرکز رہی ہیں ۔
یہاں کے تہوار ہولی، دیوالی، عید، بیساکھی اور کرسمس سب لوگ مل کر مناتے ہیں۔
ہماری اردو زبان ہندوستان کی ملی جلی تہذیب کی اچھی مثال ہے۔
ہماری ملی جلی تہذیب کا پہلو بہت روشن اور خوب صورت ہے۔

ان لفظوں کے متضا دلکھیے۔

دوستی دشمنی
بہار خزاں
خوشی غمی
خوبصورت بد صورت
ایکتا انیکتا
روشن تاریک
آباد ویران
زیادہ کم