قواعد کی تعریف

0

قواعد کی تعریف :

ہر زبان ( اُردو ، عربی ،فارسی ، انگریزی )کے اصول اور قوانین ہوتے ہیں جن سے زبان کو سمجھنا ، سیکھنا ، پڑھنا اور لکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ان اصول اور قوانین کو قواعد کہا جاتا ہے۔قواعد لفظ عربی زبان سے نکلا ہے جس کے معنی ترتیب دینا اور منظم کرنا ہے۔ قواعد کو انگریزی زبان میں گرامر کہتے ہیں۔ قواعد کی مدد سے ہم الفاظ اور جملوں کو ترتیب دینا اور اسے استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کہاں کہاں بولنا ہے وہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔

کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے اس کے قواعد یا گرامر کو سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ یہاں آپ کو اُردو قواعد کے متعلق معلومات فراہم کی جائےگی۔

قواعد کی اقسام:

اُردو قواعد کی پانچ اقسام ہیں۔( زیادہ تر کتب میں اس کی دو اقسام یعنی علم صرف اور علم نحو کا ذکر ملتا ہے۔)

  • 1۔علم صرف
  • 2۔علم نحو
  • 3۔علم بلاغت
  • 4۔علم عروض
  • 5۔علم ہجا