Advertisement

علم بلاغت سے مراد تقریر کرنے کا علم ہے۔ اس میں ان قاعدوں سے بحث کی جاتی ہے جس سے کلام میں دلکشی پیدا ہوتی ہے اور کلام پُرزور ، پر شوکت اور دل پسند ہوجاتا ہے۔ یہ کلام جب مخاطب کے سامنے پیش کیا جائے تو اس میں مخاطب کے پسندیدہ نکات شامل ہونے چاہیئے۔ اس میں اہم باتوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ ناگوار باتوں سے احتراز کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ضروری باتوں کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے۔

Advertisement