Back to: فانی بدایونی کی غزلیں
Advertisement
Advertisement
فغاں کے پردے میں سن میری داستاں صیاد کہ پھر رہے نہ رہے طاقت بیاں صیاد ترا اشارہ ترا ساز برق سے نہ سہی تجھے خبرہے کہ جلتا ہے آشیاں صیاد نہ آ قریب کہ پروردۂ فنا ہوں میں بنا ہے برق کے تنکوں سے آشیاں صیاد بس ایک آہ جہاں سوز کے اثر تک ہیں یہ خار برق قفس دام آسماں صیاد نکل ہی جائیں گے نالے دہن سے خوں ہوکر زبان نہیں تو کھلے گی رگ زباں صیاد ستم رسیدۂ آوازۂ بیاں ہوں میں قفس میں کھینچ کے لائی میری زبان صیاد چمن میں دل ہے تو میری نگاہ میں ہے چمن چمن سے تو مجھے لے جائے گا کہاں صیاد یہ جذب ذوق اسیری ہے ورنہ اے فانی کہاں میں سوختہ دل مست پر کہاں صیاد کیا کہیے کہ بیداد ہے تیری بیداد طوفان محبت کی زد میں فریاد دل محشر بے خودی ہے اللہ اللہ یاد اور کسی بھول جانے والے کی یاد اللہ یہ بجلیاں نہ کام آئیں گی آندھی ہی سے کیوں ہو آشیانہ برباد دنیا جسے کہتا ہے زمانہ فانیؔ ہے ایک طلسم اجتماع اضداد |
Advertisement
Advertisement