Back to: NCERT Solutions For Class 6 Urdu | Chapterwise Notes
- کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
- سبق نمبر:16
- سبق کا نام: ل ، م
ل : | لومڑی ، لوٹا۔ |
م : | مرغا ، مچھلی۔ |
مزید الفاظ
لال ، لبالب ، لٹّو ، لڈّو ،لڑی ،لفظ ، لیچی ، الفاظ ، بلبل ، جلیبی ، خالص ، دلّی ، قلب ، حل ، جلیل ، خلیل ، دلیل ، سوال ، غلیل۔
مال ، مثال ، مجلس ، مدد ، مسجد ، مضمون ، مطلب ، مفید ، املا ، تمیز ، جمع ، جمال ، ضمیر ، قمر ، ململ ، ممتا ، اسم ، جسم ، رحم ، شمیم ، غم ، معلوم ، علم ، تعلیم۔
جملوں میں استعمال
- تارے زمین پر اتر آئے۔
- خدا نے زمین اور آسمان بنائے۔
- آئیے تشریف لائیے۔
- جمال ، انور قلم لائیے۔
- علم سے عزت ، محنت سے راحت۔
- آ جا آجا پیاری تتلی۔
- سندر سندر نیاری تتلی۔
- آجا میرے پاس تو آجا۔
مشق: ان حروف کو لکھوائیے۔
ل ، م
ان لفظوں کو لکھوائیے:
لفظ ، بلبل ، تعلیم ، معلوم ، ململ۔
نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے۔
لیچی ، مولی ، آلو ، املی ، مٹر ، ٹماٹر۔
خالی جگہوں میں ل یا م لگا کر لفظ مکمل کروائیے۔
نا+ م = | نام |
باد+ ل = | بادل |
سلا+ م = | سلام |
جما+ ل = | جمال |
معلو+ م = | معلوم |
مثا+ ل = | مثال |
نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔
ممتا= | م+ م + ت+ا |
شمیم= | ش+ م+ ی +م |
لبالب= | ل + ب + ا +ل + ب |
جلیبی= | ج+ ل + ی + ب+ ی |
معلوم= | م+ ع + ل+و + م |
نیچے دیے ہوئے لفظوں میں سے ان الفاظ کو دیے گئے حروف کے سامنے لکھوائیے جن میں ل یا م شامل ہو۔
چارغ ، دعوت ، لٹو ، مسجد ، حق ، جسم ، سوال ، دلیل ، مدد ، سفید ، حرم ، دلی ، حل ، آسمان۔
ل= | لٹو ، سوال ، دلیل ، دلی ، حل۔ |
م= | مسجد ، جسم ،مدد ، حرم ، آسمان۔ |
نیچے دیے ہوئے بلاک کے رنگوں کو لفظوں میں لکھوائیے۔
- پیلا 🟨
- سبز 🟩
- سرخ 🟥
- کالا ⬛
- سفید ⬜
- نیلا۔ 🟦