Advertisement
Advertisement

ہم نے جس معاشرے میں جنم لیا بڑے ہوئے اور اسی معاشرے میں ہم نے اور ہمارے بچوں نے زندگیاں گزارنی ہیں تو سب سے پہلے ہم اپنے آپ کو اچھا بنائیں اسکے بعد ہم معاشرے کو اچھا بنانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ ہمارے لئے اور ہمارے مستقبل کےلئے اچھا ہو۔

Advertisement

آپ اور ہم جس معاشرے میں گزارا کر رہے ہیں وہ دن بدن برائی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے۔ آئے دن کوئی نیا واقعہ ہمارے سامنے آتا ہے جو معاشرے کےلئے اچھا نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دینی تعلیمات کو ہم نے چھوڑ کر ماڈرن دنیا کی تعلیم (مغربی کلچر) کو ترجیح دے دی ہے اور اسی وجہ سے ہمارے اندر کا جو احساس ہے وہ ختم ہو چکا ہے۔

جب انسان کی حس (جس سے محسوس کیا جاتا ہے) ختم ہو جائے تو اس انسان کو اپنے بھی پرائے لگتے ہیں کیوں کہ اسکو اپنائیت کا احساس ہی ختم ہو جاتا ہے اور اسی طرح وہ اپنوں سے دور ہوتا جاتا ہے اور اپنے معاشرے میں ہوتی ہوئی کسی برائی کا بھی اسکو احساس تک نہیں ہوتا۔

Advertisement

آج کئی لوگ ایسے ہیں کہ جن کو برائی سے منع کرو تو سب سے پہلے پوچھتے ہیں کہ تو کون ہوتا ہے مجھے روکنے والا؟ جب احساس ختم ہو جائے تو اپنے بھی اپنے نہیں لگتے تو پرائے تو پھر بھی پرائے ہیں۔
اور جس انسان کو احساس ہو تو وہ رنگ، نسل، ذات، پات کو نظر انداز کر کے دوسرے انسان کی ہمدردی کرتا ہے، اسکی مدد کرتا ہے، اسکو اچھے بھلے کی تمیز سکھاتا ہے۔

Advertisement

آجکل کے زمانے میں کئی لوگ ایسے ہیں جنکے گھروں میں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں پکتا اور ہم لوگ آئے دن نئے نئے طعام اور کھانے کےلئے ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا کہ ہمارے پڑوس میں ہی بچے بغیر کھائے سو گئے۔

اگر آج ہم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، کسی کا احساس نہیں کیا تو کل ہمارا یا ہمارے بچوں کا بھی کوئی احساس نہیں کرے گا اور یاد رکھیں وقت ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔ کئی لوگ ایسے آج بھی موجود ہیں جو دولت کے نشے میں غریبوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے تھے ان کی پرواہ نہیں کرتے تھے اور پھر وقت نے انکی بھی قدر نہیں کی اور وہی کروڑپتی آج راستوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔

Advertisement

اسی لیے میرے بھائیو دوسروں کا احساس کریں اور معاشرے کو اچھا بنائیں تو ہمارا مستقبل بھی اچھا ہوگا۔ اگر آج احساس نہیں کیا تو کل ہم سب پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ معاشرے کو سدھارنے کا خود بھی احساس کریں دوسروں کو بھی احساس دلائیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔

تحریرشوکت بن یاسین

Advertisement