Advertisement
یہ مردوں کی دنیا ہے یہاں تیری جگہ نہیں
تجھے سننا سب کا ہے پر اپنی بات کہنا نہیں

بے شک تجھے بیچاری، لاچار، کمزور کہتے ہیں لوگ
پر یاد رکھ تو کبھی خود سے یہ بات کہنا نہیں

یہ سچ ہے کہ تو معصوم گڑیا ہے کانچ کی
پر کبھی بھی کسی کے ہاتھوں ٹوٹنا نہیں

جو کبھی تجھے کوئی توڑنے کی کرے کوشش
چبھ جانا! تو کانچ ہے یہ بھولنا نہیں

تو اٹھ چل اور بن اک مثال سب کے لئے
تو بن وہ انگارہ جسے کبھی کوئی چھوے نہیں

Advertisement